Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

کیا ناریل کا پانی پینے کا کوئی نقصان بھی ہے؟

By Akhtar Rasool
مئی 3, 2022 2 Min Read
0

ناریل کا پانی جسم میں نمی کے لیے ایک بہترین قدرتی ذریعے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق یہ معدے کے لیے ہلکا ہوتا ہے اور اس میں بہت سے اہم غذائی اجزا اور معدنیات پائے جاتے ہیں

لیکن حال ہی میں العربیہ ڈاٹ نیٹ نے بولڈ اسکائی ہیلتھ ویب سائٹ کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ناریل کا پانی بہت سے فوائد رکھنے کے باوجود کچھ نقصانات بھی رکھتا ہے

رپورٹ میں ناریل کے پانی کے ممکنہ نقصانات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ناریل کے پانی میں زیادہ پیشاب پیدا کرنے کی خصوصیات ہوتی ہیں، یہ پانی زیادہ پینے سے گردوں پر دباؤ بھی پڑتا ہے، اور ان کو ضرورت سے زیادہ پانی سے نجات حاصل کرنے کے لیے زیادہ کام کرنا پڑتا ہے

رپورٹ کے مطابق ناریہ کے پانی میں کیلوریز کی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ ذیابیطس کے مریضوں کو اسے پینے سے پرہیز کرنا چاہیے

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ناریل کا پانی زیادہ مقدار میں پینے سے بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے، اس لیے کم بلڈ پریشر والے افراد کو اس کو محدود مقدار میں پینا چاہیے

امریکی محکہ زراعت کے مطابق جو لوگ ہائی بلڈ پریشر یا دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، ان کو ناریل کے پانی کے استعمال سے بچنا چاہیے کیونکہ اس سے جسم میں سوڈیم کی سطح متاثر ہوتی ہے

جبکہ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ناریل کا پانی ان افراد کے لیے موزوں نہیں ہے جو کچھ کھانے پینے یا مشروبات سے الرجی کا شکار ہوجاتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ناریل کا پانی پینے سے ان میں الرجک ردعمل پیدا ہوسکتا ہے

رپورٹ کے مطابق ناریل کے پانی میں پوٹاشیم کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کا زیادہ مقدار میں استعمال ہائپر کلیمیا کا سبب بن سکتا ہے، جس سے کمزوری پیدا ہوتی ہے، چکر آتے ہیں جبکہ انسان ہوش بھی کھو سکتا ہے

اگر آپ وزن نہ بڑھنے کے بارے میں فکرمند ہیں تو تازہ ناریل کا پانی کیلوریز والے ڈبہ پیک جوسز سے کہیں زیادہ بہتر ہے

ناریل کے پانی میں کاربوہائیڈریٹ کم ہوتا ہے، اس لیے یہ اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے زیادہ بہتر نہیں ہے

علاوہ ازیں ناریل کا پھل کھولے جانے کے فوراً بعد اس کا پانی پینا چاہیے کیونکہ اگر یہ زیادہ دیر تک کھلا پڑا رہے تو اس میں موجود تمام ضروری غذائی اجزا ضائع ہو جاتے ہیں

ناریل کا پانی فائبروس کے مریضوں کے لیے موزوں نہیں، یہ ایک جینیاتی بیماری ہے جو پھیپھڑوں اور نظام انہضام کو متاثر کرتی ہے اور جسم میں نمک کی سطح کو کم کرتی ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم کی زیادہ مقدار ہوتی ہے

خیال رہے کہ ناریل کے پانی کے متوقع نقصان کے بارے میں ان تمام انتباہات کے باوجود ماہرین یہ بات زور دے کر کہتے ہیں کہ یہ ایک صحت مند پھل ہے، البتہ اسے زیادہ کھانے کی صورت میں یہ نقصانات ہو سکتے ہیں.

Tags:

coconut waterHealthKidney
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سعودی امریکہ سے مایوس نظر آتے ہیں: سابق سعودی انٹیلیجنس سربراہ کا انٹرویو

Next

عمران خان کے قریبی ساتھی کے قتل میں ملوث ملزمان پولیس حراست سے کیسے فرار ہوئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme