Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

کیا پاکستان سری لنکا بننے جا رہا ہے؟

By Akhtar Rasool
مئی 14, 2022 3 Min Read
0

پاکستان کی دگرگوں ہوتی معاشی صورتحال کے پیش نظر لوگ یہ سوال پوچھتے نظر آتے ہیں کہ کیا پاکستان سری لنکا بننے جا رہا ہے؟ کیا حکومت پاکستان بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا اعلان کرنے جا رہی ہے؟ اور کیا اب پاکستانی عوام بھی سری لنکا کی عوام کی طرح اپنے حکمرانوں کے گھر جلانا شروع کر دے گی؟

یہی وہ صورت حال ہے جس نے سنجیدہ حلقوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ اگر پاکستان ڈیفالٹ کر گیا تو کیا ہوگا۔ کیا کوئی ایسی صورتحال ہے کہ پاکستان میں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا نہ ہو سکے؟

اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب ڈالرز رہ گئے ہیں۔ پانچ ارب ڈالرز کے قرض مئی میں ادا کرنے ہیں اور پانچ ارب ڈالرز کے قرض جون میں واجب الادا ہیں

سابق وزیر خزانہ حفیظ پاشا کے مطابق اگر آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات جلد طے نہ ہوئے تو خدانخواستہ پاکستان ڈیفالٹ کر سکتا ہے اور ملک میں سری لنکا جیسی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، حکومت پاکستان کے پاس اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے مطالبات مان لے

ایسے میں لوگ حیران ہیں کہ نہ جانے سرکار کس بات کا انتظار کر رہی ہے۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان کو دو حکومتیں چلا رہی ہیں۔ ایک پاکستان میں اور دوسری لندن میں۔ نواز شریف نے غریب ملک کے وزیراعظم کو چار دن سے لندن میں روک رکھا ہے۔ اور ملک میں ڈالر بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ کسی کو کوئی فکر ہی نہیں ہے

دلچسپ بات یہ ہے کہ سری لنکا میں بھی ایک بھائی صدر اور دوسرا وزیراعظم تھا۔ وہاں بھی طاقت کا مرکز ایک نہ ہونے کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔ پاکستان میں پاور کی دو جگہ تقسیم سے کنفیوژن پیدا ہو رہی ہے اور فیصلوں میں تاخیر ہو رہی ہے.

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کہتے ہیں ”ملک کی معاشی حالت نازک ہو چکی ہے۔ مبینہ طور پر سعودی عرب نے مزید قرض دینے سے انکار کر دیا ہے۔“

حماد اظہر کے مطابق سعودی عرب نے پچھلے قرضے واپس مانگ لیے ہیں۔ چین نے بھی مزید قرض دینے اور قرضوں کی ادائیگی ملتوی کرنے کی بجائے چینی آئی پی پیز کے 300 ارب روپے واپس مانگ لیے ہیں۔ دونوں ممالک کا مطالبہ ہے کہ پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کریں۔ پھر ہی مزید قرض مل سکے گا

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے حالات میں بہت مماثلت دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے برآمدات بڑھانے کی طرف توجہ نہیں دی اور سارا زور درآمدات بڑھانے پر دیا گیا اور جب درآمدات پر پابندی لگائی تو پانی سر سے گزر چکا تھا

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بھی درآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں۔ ابھی بھی‎ غیر ضروری لگژری اشیا کی درآمدات تقریباً 15 ارب ڈالر ہیں۔ جن پر پابندی نہیں لگائی جا رہی۔ درآمدات کا حجم برآمدات کی نسبت 100 گنا سے بھی زیادہ ہے

ماہرین کے مطابق سری لنکا کی طرح پاکستان نے بھی چین پر ضرورت سے زیادہ انحصار کیا لیکن مبینہ طور پر مشکل وقت میں چین نے پاکستان کو مزید قرض نہیں دیا۔ تقریباً پچھلے پانچ سالوں سے سری لنکا نے ملک چلانے کے لیے زیادہ انحصار دوست ممالک کے قرضوں پر کیا تھا اور پاکستان میں بھی پچھلے چار سالوں میں لیے گئے قرض 70 سالوں میں لیے گئے قرضوں سے زیادہ ہیں

ماہرین کہتے ہیں ”جب ملک چلانے کا انحصار تجارت کی بجائے امداد اور قرضوں پر ہو تو قریبی دوست ممالک بھی ساتھ چھوڑ جاتے ہیں۔“

اس حوالے سے ڈاکٹر فرخ سلیم کہتے ہیں ”معشیت کا گراف بتاتا ہے کہ سری لنکا ڈیفالٹ ہونے سے چند ماہ پہلے جس جگہ کھڑا تھا، آج پاکستان بھی اسی جگہ کھڑا ہے“

Tags:

CorruptionCrisisEconomicEconomic CrisisIndisciplineInflationJusticeluxuries lifestylePakistanPoliticianPovertyThe luxuries of politicians
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان: ننھے میسی کی فٹبال میں مہارت کی وڈیو اور فیفا کی ٹرافی

Next

چاند کی مٹی میں پودے اگانے کا کامیاب تجربہ: ’صرف دو دن میں ہی بیج پھوٹ پڑے‘

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme