Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

کیا ڈالر کے مقابلے میں گراوٹ کے بعد یورو کی بحالی اب روس کے ہاتھ میں ہے؟

By Akhtar Rasool
جولائی 17, 2022 3 Min Read
0

روس یوکرین جنگ اور یورپی یونین کی معیشت کو بڑھتے ہوئے خطرات کی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں یورو کی قدر میں کمی نے دو دہائیوں میں پہلی بار دونوں کرنسیوں کو برابری پر لا کھڑا کیا ہے

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو یورپی سنگل کرنسی ایک ڈالر کے مقابلے میں کم ترین سطح تک گر گئی، ایک ایسی سطح جو 2002ع کے آخر سے نہیں دیکھی گئی، جس سال اسے باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا تھا

لیکن یورپی تاجر پر امید ہیں کہ یورو اگر آنے والے مہینوں میں کئی رکاوٹوں کو دور کر سکے تو یہ بحال ہو سکتا ہے

تاجروں کے مطابق سب سے پہلے یورپ کو روسی گیس کی سپلائی منقطع ہونے کے خطرے سے بچنے کی ضرورت ہے، جس کی وجہ سے بجلی کی قیمتیں بڑھ جائیں گی اور یورو زون کے ممالک کچھ صنعتی سرگرمیوں کو محدود کرنے پر مجبور ہو جائیں گے

تجزیہ کار ایستھر ریشلٹ کہتے ہیں ”اگر روس سے گیس کا بہاؤ معمول پر آ جاتا ہے، یا کم از کم گرنا بند ہو جاتا ہے، اگلے ہفتے نورڈ اسٹریم ون مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بعد، اس سے یورپ میں گیس کے بحران کے بارے میں مارکیٹ کے خدشات کو کسی حد تک کم کر دینا چاہیے“

دوسری جانب روسی گیس کمپنی گیزپروم نے خبردار کیا ہے کہ وہ اس بات کی ضمانت نہیں دے سکتی کہ پائپ لائن صحیح طریقے سے کام کرے گی، یورپی ممالک کو خدشہ ہے کہ ماسکو کسی ’تکنیکی وجہ کا استعمال‘ کرتے ہوئے ترسیل کو مستقل طور پر روک دے گا اور ان پر دباؤ ڈالے گا

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں جمعرات کو یہاں تک کہہ چکے ہیں کہ روس ایندھن کو ’جنگی ہتھیار کے طور پر‘ استعمال کر رہا ہے

ایس پی آئی ایسٹ مینجمنٹ کے تجزیہ کار اسٹیفن انیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر نورڈ اسٹریم ون ’واپس بحال نہیں ہوتی تو یورو گرتا رہے گا اور معاشی جھٹکوں کی لہریں پوری دنیا میں محسوس کی جائیں گی کیونکہ یورپی توانائی کا بحران کساد بازاری کو جنم دے سکتا ہے

رابو بینک کے تجزیہ کار جین فولی کا کہنا ہے کہ ’کساد بازاری کا لامحالہ مطلب یہ ہوگا کہ مارکیٹ یورو زون کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کے خطرات کے بارے میں اور زیادہ فکر مند ہو جائے گی۔‘

دیگر مرکزی بینکوں کی طرح یورپی سینٹرل بینک (ECB) بھی شرحیں بہت تیزی سے بڑھا کر معیشت کو دباؤ سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اسے پورے یورو زون میں قرضے کی شرحوں میں بڑے فرق کے ساتھ منڈی کے ممکنہ ٹوٹ پھوٹ کے بارے میں بھی فکر کرنی ہوگی

یورپی سینٹرل بینک نے اب تک معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایک انتہائی نرم مالیاتی پالیسی کو برقرار رکھا ہے، جبکہ امریکی فیڈرل ریزرو نے اس کے بجائے شرحیں بڑھا دی ہیں اور افراط زر کا مقابلہ کرنے کے لیے اس پالیسی کو جاری رکھنے کا وعدہ کیا ہے

تاہم یورپی سینٹرل بینک جمعرات کو اپنے مانیٹری پالیسی کے فیصلے کا اعلان کرے گا اور اس نے اشارہ دیا ہے کہ وہ گیارہ سالوں میں پہلی بار شرحوں میں اضافہ کرے گا

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر ای سی بی کا مقصد یورو کو فروغ دینا ہے تو اسے جولائی میں 50 بیس پوائنٹس کا اضافہ کرنا پڑے گا۔ یہ اشارہ دے گا کہ ستمبر کے لیے بھی 75 بیس پوائنٹس کا اضافہ کیا جا سکتا ہے

تجزیہ کاروں کا مزید کہنا ہے کہ ’یہ تیز رفتار پالیسی ایڈجسٹمنٹ افراط زر روکنے کرنے میں مدد دے گی، جس سے اس خطرے کو کم کرنے میں مدد ملے گی کہ پالیسی کو مزید کمی کی جانب لے جایا جا سکتا ہے۔‘

ماہرین اقتصادیات کے مطابق یورو کی گراوٹ کی وجہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہے۔ جس نے سال 2022 کے وسط سے دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔

Tags:

DollarEuroRussia
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکہ کے پہلے ایٹمی تجربے میں چھپی المناک کہانیاں

Next

کورونا کے بڑھتے کیسز نے جاپانی حکام کو ہلا کر رکھ دیا، یومیہ ایک لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme