Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

کیمرون: افریقن کپ میں اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے آٹھ افراد ہلاک

By Akhtar Rasool
جنوری 26, 2022 2 Min Read
0

یوندے – کیمرون میں افریقن کپ کے دوران اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہو گئے

بھگدڑ کیمرون میں ہونے والے افریقن کپ آف نیشنز میں کیمرون اور کموروس کے درمیان راؤنڈ آف 16 کے میچ میں مچی

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حال ہی میں تعمیر کیے گئے یوندے کے اولمبے اسٹیڈیم کے تنگ داخلی دروازے سے بڑی تعداد میں لوگ داخل ہونے کی کوشش کررہے ہیں، جو ممکنہ طور پر بھگدڑ مچنے کی وجہ معلوم ہوتی ہے

ایک اور وڈیو میں لوگوں کو اسٹیڈیم کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

یہ واقعہ ایونٹ کے لیے بہت بڑا دھچکا ہے، جو کچھ اپ سیٹ مقابلوں کے بعد عوام میں بے انتہا مقبول ہو رہا تھا، تاہم ایونٹ کے آغاز سے قبل تیاریاں نہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کو شدید تنقید اور دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا

ایونٹ کا افتتاح قریب ہونے کے باوجود بھی ساٹھ ہزار تماشائیوں کی گنجائش کے حامل اسٹیڈیم میں تعمیراتی کام جاری تھا، جس کو دیکھتے ہوئے کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال نے ہنگامی اجلاس طلب کر کے ایونٹ منسوخ کرنے کا عندیہ دیا تھا

میچ دیکھنے کے لیے آنے والی اسکول ٹیچر ونیسا تچونزی نے بتایا کہ میں نے دوست کے ہمراہ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی کوشش کی، لیکن وہاں بہت بھیڑ تھی اور عملہ لوگوں کے ٹکٹ چیک کرنے میں مصروف تھا

انہوں نے کہا کہ اچانک شائقین داخلی دروازے کی طرف بھاگے، جس میں اور میری دوست گر گئیں، مجھے ایک شخص نے اٹھنے میں مدد کی لیکن میری دوست بھگدڑ میں کچل کر ہلاک ہو گئی

کنفیڈریشن آف افریقن فٹبال نے کہا ہے کہ ہم اس وقت واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں اور واقعے کی زیادہ سے زیادہ معلومات اکٹھی کر رہے ہیں، جبکہ ہم کیمرون کی حکومت اور انتظامی کمیٹی سے بھی رابطے میں ہیں

ابھی تک حکومت نے واقعے کی وجہ کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کیں اور نہ ہی یہ بتایا ہے کہ کیا شائقین کو بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دی گئی تھی

ابھی تک یہ بات بھی واضح نہیں ہو سکی کہ آخر حادثے کے باوجود بھی میچ کیوں منعقد ہوا

مذکورہ میچ میں کیمرون نے کموروس کو 0-10 سے شکست دی

یاد رہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں نئے اسٹیڈیم میں شائقین کی کم تعداد میں آمد کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ نے عوام کی بڑی تعداد کو اسٹیڈیم میں لانے کے لیے ٹرانسپورٹ کا انتظام کرنے کے ساتھ مفت ٹکٹ بھی تقسیم کیے تھے.

Tags:

AfricaAfrican Nation cupFootballNation Cup
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

مَردوں میں امراض قلب اور ذیابیطس کا خطرہ بڑھانے والی نئی وجہ دریافت

Next

پاکستان میں فٹ بال کو کیریئر بنانے کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں: مائیکل اوون

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme