Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

کینسر کے خطرات: جانسن بے بی پاؤڈر 2023 سے دنیا بھر میں فروخت نہیں ہوگا

By Akhtar Rasool
اگست 13, 2022 2 Min Read
1

امریکی ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2023 میں بچوں کے ٹیلکم پاؤڈر جانسن بے بی پاؤڈر کی دنیا بھر میں فروخت بند کر دے گی

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق کمپنی نے یہ اعلان جمعرات کو کیا

صارفین کے تحفظ کے حوالے سے دائر کیے گئے مقدمات کے بعد امریکہ میں 2020ع میں جانسن بے بی پاؤڈر کی فروخت روک دی گئی تھی، جس کے دو سال سے زیادہ عرصے کے بعد اب اسے دنیا بھر میں بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

کمپنی نے کہا ہے ”عالمگیر جائزے کے حصے کے طور پر ہم نے مکمل طور پر مکئی کے نشاستے کی مدد سے پاؤڈر بنانے کا تجارتی فیصلہ کیا ہے“

کمپنی نے مزید کہا کہ مکئی کے نشاستے سے تیار کیا جانے والا بے بی پاؤڈر پہلے ہی دنیا بھر میں فروخت کیا جا رہا ہے

پاؤڈر سے کینسر: جانسن اینڈ جانسن کے خلاف دوارب ڈالر ہرجانہ برقرار

واضح رہے کہ جانسن اینڈ جانسن نے 2020ع میں اعلان کیا تھا کہ وہ امریکہ اور کینیڈا میں اپنے ٹیلکم بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کر دے گی کیوں کہ متعدد قانونی مشکلات کے پیش نظر اس پروڈکٹ کے محفوظ ہونے کے حوالے سے، بقول کمپنی ’غلط معلومات‘ کی وجہ سے اس کی مانگ میں کمی آئی

کمپنی کو صارفین اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد زندہ بچ جانے والوں کی جانب سے تقریباً اڑتیس ہزار مقدمات کا سامنا ہے، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جانسن اینڈ جانسن کی ٹیلکم مصنوعات کینسر کا سبب بنیں، کیوں کہ ان میں ایسبیسٹس شامل ہوتا ہے، جو کینسر کا سبب بننے کے لیے مشہور ہے

کمپنی نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں کی سائنسی جانچ اور ریگولیٹری منظوریوں نے اس کے ٹیلکم پاؤڈر کو محفوظ اور ایسبیسٹس سے پاک قرار دیا۔ جمعرات کو جب کمپنی نے اپنے بے بی پاؤڈر کی فروخت بند کرنے کا اعلان کیا تو تب بھی اس کی طرف سے یہ بیان دہرایا گیا۔

Tags:

Baby PowderJohnsonJohnson & JohnsonTelkomTelkom Powder
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان میں تین ڈیم ٹوٹ گئے، بائیس افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے

Next

نیپال کی ایک انوکھی زبان کی کہانی، جس میں ’ہاں‘ اور ’نہیں‘ کے الفاظ ہی نہیں!

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme