Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

گمشدہ موبائل فون ڈھونڈنا اب نہایت آسان، مگر کیسے؟

By Akhtar Rasool
دسمبر 28, 2022 2 Min Read
0

گوگل کی جانب سے متعارف کرائے گئے ایک نئے فیچر کے بعد اینڈرائڈ فون گم ہو جانے کی صورت میں اب اسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی ڈھونڈنا نسبتاً آسان ہو گیا ہے

ٹیکنالوجی کی دنیا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سرچ انجن گوگل اپنے صارفین کو سہولت کی فراہمی کے لیے ایک بڑا قدم اٹھانے جارہا ہے، جس کے تحت ان کے گمشدہ موبائل کو ڈھونڈنے میں بہت آسانی میسر ہوگی

گوگل کی جانب سے بہت جلد ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ نامی فیچر متعارف کرایا جائے گا جو آف لائن ہونے پر بھی ڈیوائس کو ٹریک کر سکے گا یعنی انٹرنیٹ کنکشن کے بغیر بھی یہ فیچر کارآمد ہوگا

91 موبائلز ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق پلے سسٹم دسمبر 2022 کی حالیہ اپ ڈیٹ میں گوگل نے ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ کے نئے فیچر کا اشارہ دیا ہے

خیال رہے کہ گوگل کافی عرصے پہلے ہی ’فائنڈ مائی ڈیوائس ایپ‘ کو متعارف کراچکا ہے یہ سسٹم گمشدہ اینڈرائڈ فون، ٹیبلیٹ یا سمارٹ واچ کو تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے

علاوہ ازیں’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ سے فون کو لاک یا اس کا ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کیا جا سکتا ہے، تاہم گمشدہ ڈیوائس کو تلاش کرنے کے لیے فون میں انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے، مگر اس نئے فیچر سے ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ کی یہ خامی دور کردی جائے گی تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ گوگل کا یہ فیچر کب تک صارفین کو دستیاب ہو سکے گا

جہاں تک قبل ازیں متعارف کرائی گئی ’فائنڈ مائی ڈیوائس‘ کو استعمال کرنے کے طریقے کا سوال ہے تو اگر موبائل فون موجود نہیں تو ایپ کی جگہ آپ کمپیوٹر پر ویب براؤزر پر بھی فائنڈ مائی ڈیوائس کو استعمال کر سکتے ہیں

اس کے لیے پہلے android.com/find پر جائیں اور اپنے گوگل اکاؤنٹ سے لاگ ان ہوں، جس پر آپ کے سامنے گوگل میپ جیسی ونڈو اوپن ہوجائے گی

اگر آپ کے پاس ایک سے زیادہ فونز ہیں تو بائیں جانب اوپر ان فونز کے آئیکون بنے نظر آئیں گے۔ ان میں سے گمشدہ فون پر کلک کرنے پر (اگر اس پر انٹرنیٹ کام کررہا ہوا تو) آپ کو علم ہوجائے گا کہ فون کہاں ہے

اگر سسٹم ڈیوائس کو تلاش نہیں کر پاتا تو وہ اس کی آخری لوکیشن کو شو کرے گا۔ وہیں پر آپ کے سامنے فون کو لاک اور ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے آپشن بھی آجائیں گے

اسی طرح آپ کے سامنے پلے ساؤنڈ کا آپشن بھی ہوگا، جس پر کلک کرنے پر فون پورے پانچ منٹ تک پوری آواز سے رنگ کرے گا چاہے وہ سائیلنٹ موڈ پر ہی کیوں نہ ہو۔

Tags:

find lost phonefind my lost phonefind my phonehow to easily find a lost mobile phonehow to find a lost cell phonehow to find a lost mobile phonehow to find a lost mobile phone in the househow to find a lost mobile phone which is switchhow to find a lost phonehow to find lost phonehow to find lost phone if it is switched offhow to find lost phone with gmail accounthow to locate a lost cell phonelost phonestolen phone
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سال 2022 کی وہ دس تباہ کن آفات، جو دنیا کو ’بہت مہنگی‘ پڑیں!

Next

بھارت: بیٹی کی نازیبا وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی شکایت پر ایک فوجی ’لنچنگ‘ کی بھینٹ چڑھ گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme