Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

گوادر: ’حق دو تحریک‘ کا دھرنا 18 روز سے جاری، مظاہرین کی ایک بار پھر سی پیک منصوبوں کو بند کرنے کی دھمکی

By Akhtar Rasool
نومبر 14, 2022 2 Min Read
0

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں سیکڑوں بچوں نے احتجاجی ریلی نکالی اور مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیرِ قیادت جاری دھرنے میں شامل ہوگئے جو کہ اتوار کو اپنے اٹھارہویں روز میں داخل ہو گیا

مظاہرین نے ایک بار پھر ایک ہفتے میں مطالبات منظور نہ کیے جانے کی صورت میں چین-پاکستان اقتصادی راہداری کو معطل کرنے کی دھمکی دی

گوادر میں پرامن بڑے احتجاجی مظاہروں کی قیادت کے بعد قومی سطح پر توجہ کا مرکز بننے والے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمٰن نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک ماہ کے طویل دھرنے کے بعد صوبائی حکومت کے ساتھ طے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ایک بار پھر گوادر میں دھرنا دے دیا ہے

احتجاج ریلی میں شریک بچے تربت، پسنی اور ضلع گوادر کے دیگر علاقوں سے گوادر شہر پہنچے، انہوں نے اپنے مطالبات کے تحریری پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے سڑکوں پر مارچ کیا

انہوں نے گوادر میں غیر قانونی سمندری شکار پر پابندی اور غیر ضروری چوکیوں کو ختم کرنے سمیت دیگر کئی مسائل پر حکومت کی جانب سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے پر حکومت اور متعلقہ حکام کے خلاف نعرے لگائے

مولانا ہدایت الرحمٰن جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری بھی ہیں، انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ مکران کے لوگ گزشتہ دو ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں، لیکن کوئی بھی حکومتی عہدیدار مذاکرات کے لیے نہیں آیا، جس سے حکمرانوں کا غیر سنجیدہ رویہ ظاہر ہوتا ہے

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر شہریوں کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے اور 20 نومبر تک حق دو تحریک کے ساتھ کیے گئے معاہدے پر عمل نہ کیا گیا تو ایکسپریس وے، گوادر پورٹ اور سی پیک منصوبوں کو بند کر دیا جائے گا

انہوں نے کہا کہ جو تحریک انہوں نے شروع کی، اسے اب روکا نہیں کیا جاسکتا اور ریلی میں شریک بچے مستقبل میں اس تحریک کی قیادت کریں گے، جب کہ وہ یہ جانتے ہیں کہ حکمراں ان کے والدین کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات نہیں کر رہے

مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ صرف سرداروں، نوابوں، جرنیلوں اور ججوں کا پاکستان ہمیں قبول نہیں، اس موقع پر انہوں نے طویل پر امن جدوجہد کے لیے تیار رہنے پر زور دیا۔

Tags:

BalochistanCPECGwadar
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’’لیاقت علی خان کو گولی پشت سے ماری گئی، قاتل سید اکبر نہیں!‘‘ محمد رضا کاظمی کے تہلکہ خیز انکشافات

Next

بھارت: ٹی وی پروگرام سی آئی ڈی شو سے متاثر باپ کے ہاتھوں بیٹی قتل

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme