Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

گوگل میپس کی طرز پر پاکستان کی مقامی ’ٹی پی ایل میپس‘ ایپ متعارف

By Akhtar Rasool
اگست 18, 2023 3 Min Read
0

دنیا کی سب سے بڑی لوکیشن ایپلیکیشن ’گوگل میپس‘ کی طرز پر پاکستانی کمپنی ٹی پی ایل نے صارفین کو راستہ بتانے والی پاکستان کی پہلی سمارٹ ’ٹی پی ایل میپس‘ نامی ایپلیکیشن آزمائشی بنیادوں پر متعارف کرائی ہے۔ یہ ایپ جدید لوکیشن ڈیٹا لوکیشن انٹیلیجنس اور جی آئی ایس خدمات کو کاروباری اور انفرادی صارفین تک رسائی فراہم کرتی ہے

پاکستان میں اس ایپ کی بدولت میپنگ میں بڑی تبدیلی کا آغاز ہونے والا ہے جبکہ کاروباری اداروں کو بھی اپنے آپریشنز میں اضافے کے لئے لوکیشن کی بنیاد پر ڈیٹا اور انٹیلیجنس معلومات کی فراہمی ممکن ہوگی

’ٹی پی ایل میپس‘ ملک میں تیار کی جانے والی پہلی مقامی میپ ایپ ہے جو کہ کاروباری اداروں سمیت عام صارفین کو بھی لوکیشن سمیت زمین کی دیگر معلومات بروقت اور درست بتاتی ہے

’ٹی پی ایل میپس‘ کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ ایپ صارفین کو ’جیوگرافک انفارمیشن سسٹم‘ (جی آئی ایس) کی صورت میں معلومات فراہم کرتی ہے

یعنی یہ ایپ صارفین کو گرافکس اور دیگر چیزوں کی مدد سے لوکیشن کو سمجھنے اور درست لوکیشن پر پہنچنے میں مدد فراہم کرتی ہے

ساتھ ہی اس ایپ کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ صارفین کو اپنی منزل پر پہنچنے کے لیے شارٹ کٹ راستے بھی بتاتی ہے اور ایپ کی بتائی گئی ڈائریکشن تقریباً درست ہوتی ہے

یوں اس بڑی تبدیلی کی حامل ایپ کو اس طرح سے تیار کیا گیا ہے کہ مقامی صارفین کو راستے کی تلاش میں فیول کی بچت، پبلک ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ انفارمیشن اور مقامی سطح پر مقامات کی نشاندہی سمیت سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کر دیا گیا ہے

ایپ کو 14 اگست کو آزمائی بنیادوں پر متعارف کرایا گیا ہے اور اسے صارفین گوگل سمیت ایپل اسٹور سے بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ’ٹی پی ایل میپس‘ کو فوری طور پر ملک کے ساڑھے تین سو شہروں میں آزمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے

ایپ میں ابتدائی طور پر تیس لاکھ سے زیادہ گھروں، تیس لاکھ سے زیادہ کاروباری مراکز اور آٹھ لاکھ کلو میٹرز تک پھیلے راستے کی درست معلومات اور لوکیشن شامل کی گئی ہے

کمپنی کے مطابق اس میپ ایپلیکیشن کو بہتر بنانے کے لیے ایک سو ملازمین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں اور تمام ملازمین مقامی ہیں

کمپنی کے مطابق ایپ کو اپڈیٹ رکھنے اور اسے لوکیشن کو درست بتانے کے لیے بءس ڈیٹا سائنٹسٹ ہر وقت خدمت کے لیے دستیاب ہوتے ہیں

مذکورہ ایپ کو متعدد فوڈ اور لاجسٹک ڈیلیوری کمپنیاں بھی استعمال کر رہی ہیں، جب کہ عام صارفین بھی اسے استعمال کر کے کم وقت میں اپنی مطلوبہ لوکیشن تک پہنچ سکتے ہیں

ایپلیکیشن کے حوالے سے ٹی پی ایل میپس کے بانی سرور خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس ایپلیکیشن کو متعارف کراتے ہوئے بہت پرجوش ہیں، جو کہ پاکستان کے نقشہ سازی کے منظر نامے میں گیم چینجر ہے

انہوں نے کہا کہ پاکستانی انجینئرز اور ڈیٹا سائنسدانوں کی ہماری ٹیم نے ایک جامع نقشہ سازی کا حل تیار کرنے کے لیے انتھک محنت کی، جو انفرادی صارفین اور کارپوریٹ اداروں دونوں کو پر مبنی ہے

سرور خان نے کہا کہ ’ٹی پی ایل میپس‘ کے ذریعے ہمارا مقصد پورے پاکستان میں کاروباروں کو بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ لوکیشن کی اہمیت کو سمجھ سکیں اور کاروباری ترقی کے لیے اس کی صلاحیت کو بروئے کار لائیں

انہوں نے کہا کہ لوکیشن کی ٹیکنالوجی پر اپنی مضبوط گرفت کے ساتھ ہم یہاں اپنے کلائنٹس کی رہنمائی کرنے کے لیے موجود ہیں کہ وہ کس طرح کاروباری کارکردگی کو آگے بڑھانے، لاگت میں بچت کے مواقع کی نشاندہی کرنے، اور اپنی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے لوکیشن کے ڈیٹا اور ذہانت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

Tags:

3d mapsandroid appsAppbest app for androidbest gps navigation appbest ios appsbest map app for androidbest map apps for iphonefree gps navigation appfree navigation app for android without internetfree navigation app for iphone without internetfree navigation app without wifigoogle maps app.gps navigation apphow do i get driving directions on google maps?map appmapspakistan launches tpl maps apptop map app for androidtpl maps app
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دمشق میں عوامی تحریکیں

Next

پیرس کلب چھوڑ کر انٹر میامی جوائن کرنے پر میسی کیا کہتے ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme