Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

گوگل نے قرض دینے والی ایپس کی صارفین کے رابطوں، تصاویر تک رسائی روک دی

By Akhtar Rasool
اپریل 12, 2023 2 Min Read
0

گوگل نے ذاتی قرض دینے کی پیشکش کرنے والی ایپلیکیشنز کو پاکستان میں اپنے صارفین کے رابطوں یا تصاویر تک رسائی سے روک دیا ہے

اپریل 2023ع کی پالیسی اپ ڈیٹ میں گوگل نے پاکستان میں ایپس کے لیے لازمی قرار دیا کہ وہ ذاتی قرض فراہم کرنے کی اپنی اہلیت کو ثابت کرنے کے لیے ملک کی مخصوص لائسنسنگ دستاویزات جمع کرائیں

گوگل نے کہا ہے کہ وہ ایپس کو صارفین کے رابطوں یا تصاویر تک رسائی سے روکنے کے لیے ’ذاتی قرضوں کی پالیسی‘ کو اپ ڈیٹ کر رہا ہے، ایک بیان میں گوگل کا کہنا تھا ”ہم پاکستان میں صارفین کو ہدف بنانے والی ذاتی قرض کی ایپس کے لیے اضافی شرائط متعارف کروا رہے ہیں“

بھارت، انڈونیشیا، فلپائن، نائیجیریا اور کینیا کے بعد پاکستان چھٹا ملک ہے، جس کے لیے گوگل نے ڈجیٹل قرض دینے والی ایپس کے لیے اضافی شرائط متعارف کرائی ہیں

گوگل کی جانب سے پالیسی اپ ڈیٹ میں پاکستان کو کارپوریٹ سیکٹر کے ریگولیٹر، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ساتھ کئی میٹنگز کے بعد شامل کیا گیا ہے

واضح رہے کہ ایس ای سی پی کو رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ قرض دینے والی ایپس کے خلاف متعدد شکایات موصول ہوئی تھیں، جو اپنے صارفین کو بلیک میل کرنے سمیت استحصال اور زبردستی کے طریقوں میں ملوث ہیں

ایس ای سی پی نے ان نان بینکنگ فنانس کمپنیوں (این بی ایف سی) کے خلاف بھی اقدامات کیے ہیں، جنہوں نے اپنی ڈجیٹل ایپس لانچ کر رکھی ہیں اور ہر این بی ایف سی پر صرف ایک قرض دینے والی ایپ شائع کرنے کی پابندی لگا دی ہے

غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ قرض دینے والی ایپس کے خلاف ایس ای سی پی کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے، کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ تین قرض دہندگان اپنی سائبر سیکیورٹی آڈٹ رپورٹس پیش کر چکے ہیں، اس کے ساتھ پی ٹی اے سے منظور شدہ آڈٹ فرموں کے جاری کردہ سرٹیفکیٹس بھی صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے ان کے عزم کی نشاندہی کرتے ہیں

عہدیدار نے مزید کہا کہ پالیسی فریم ورک کے علاوہ، گوگل، ایپل، موبائل والِٹ اور ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والوں کے ساتھ مشاورت کی گئی ہے تاکہ پاکستان سے باہر کام کرنے والی ایپس کو ہٹایا جا سکے

ڈجیٹل قرض دینے والے پلیٹ فارمز نے حالیہ برسوں میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے، اس وقت تقریباً دس این بی ایف سیز اور صرف تین ڈجیٹل قرض دینے والی ایپس لائسنس یافتہ ہیں، جب کہ تیس سے چالیس کے قریب غیر لائسنس یافتہ ایپس پاکستان کے باہر سے کام کر رہی ہیں۔

Tags:

best app for instant personal loan in pakistanbest app for loan in pakistanbest loan app in pakistaneasy loan app in pakistanfree loan in pakistanhow to get loan in pakistanloan app in pakistanloan app pakistanloan apps in pakistanloan apps in pakistan best loan apploan in pakistanloan mobile app in pakistannew loan app in pakistanonline loan app in pakistanpakistan loan apppakistan loan app 2022small loan in pakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کاش عدالتِ عظمی بے زبانوں کی بھی سن لے۔۔

Next

ہر نئے میک کمپیوٹر میں بِٹ کوئن کی خفیہ دستاویز کی موجودگی کا انکشاف

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme