Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

گوگل نے کون سی ایپ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے پابندی لگائی؟

By Akhtar Rasool
جون 7, 2023 3 Min Read
0

گوگل نے ایک مشہور ایپ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے، جہاں اسے اپنے پلے اسٹور پر بین کیا ہے وہیں ان صارفین کو اسے فوری طور پر ڈیلیٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے خصوصاً وہ صارفین جو اینڈرائڈ فون استعمال کر رہے ہیں

عربی میگزین سیدتی کی رپورٹ میں ماہرین ٹیکنالوجی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں ایپ کے بارے میں بعض مشکوک چیزیں ملی ہیں، جو صارف کے لیے نقصان کا باعث بن سکتی ہیں جبکہ یہ صارف کا ریکارڈ بھی مرتب کرتی رہتی ہے

اس ایپ کا نام آئی ریکارڈر، اسکرین ریکارڈر ہے اور اس کو اب تک پچاس ہزار سے زائد مرتبہ ڈاؤنلوڈ کیا جا چکا ہے جس پر ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے ان سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہو سکتے ہیں

ٹیک کرنچ کی سکیورٹی ٹیم ای ایس ای ٹی کا کہنا ہے کہ ایپلیکیشن کی موجودگی فون تک میلویئر اور متھ ریٹ کی رسائی کو آسان بناتی ہے، جو کہ ایک جاسوس قسم کا سافٹ ویئر ہے اور صارف کی مرضی کے بغیر خودبخود فون میں اس وقت ڈاؤنلوڈ ہو جاتا ہے، جب وہ کسی غیرمحفوظ ایپلیکیشن کا استعمال کرتے ہیں

اس سے ہیکرز فائدہ اٹھاتے ہیں اور صارف کے ڈیٹا اور پاس ورڈز تک پہنچا جا سکتا ہے

ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ جب 2021 میں پہلی بار ایپ کو گوگل پلے اسٹور پر اپلوڈ کیا گیا تو صاف اور محفوظ تھی، تاہم بعدازاں اس میں میلویئر شامل کیے جانے کا انکشاف ہوا

ان کے مطابق وہ اینڈرائڈ صارفین جنہوں نے آئی ریکارڈر کا ورژن 1.3.8 انسٹال کیا ان کو میلویئر کا خطرہ ہو سکتا ہے، چاہے انہوں نے بعدازاں ایپلیکیشن کو مینوئلی اپ ڈیٹ کیا ہو یا پھر وہ خود ہو گئی ہو، تب بھی فون میں موجود چیزیں خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں

ہیکرز آج کل جاسوسی کے لیے ایک نیا طریقہ استعمال کرتے ہیں، جس کو ’متھ ریٹ‘ کہا جاتا ہے اور اس کو وہ میلویئر کے ذریعے آسانی سے استعمال کرتے ہیں

متھ ریٹ کے ذریعے پیغامات، کال لاگ، براؤزرز کی ہسٹری، صارف کی لوکیشن اور موبائل کے اسکرین شاٹس لیے جا سکتے ہیں

یہاں تک کہ دور بیٹھے ہیکرز ڈیوائس کو استعمال بھی کر سکتے ہیں، جن میں کال کرنے سے لے کر پیغامات بھیجنے اور انٹرنیٹ سرفنگ تک شامل ہیں

ای سی ای ٹی ٹیم کا کہنا ہے کہ ایپلیکیشن کے بارے میں منفی باتیں سامنے آنے کے بعد گوگل پلے اسٹور نے اس کو ہٹا دیا تھا

 ایپ ڈلیٹ کیسے کریں؟

اگرچہ میلویئر یا کسی وائرس سے متاثرہ بعض ایپلیکیشنز ڈیلٹ کیے جانے کے بعد بھی فون میں خفیہ طور پر موجود رہتی ہیں، جن سے مستقل جان چھڑانے کے لیے ماہرین موبائل کو فیکٹری ری سیٹ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں

تاہم آئی ریکارڈر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کو موبائل سے براہ راست حذف کیا جا سکتا ہے:

– گوگل ایپ سٹور کھولیں۔
اوپر دائیں طرف پروفائل آئیکن پر کلک کریں۔
– منییج ایپس اینڈ ڈیوائسز پر کلک کریں۔
-جس ایپلیکیشن کو حذف کرنا چاہتے ہیں، اس کے اوپر کلک کریں۔
-اس کے بعد ان انسٹال کا آپشن نمودار ہو گا اس کو دبا دیں

یہ پہلی بار نہیں کہ گوگل اور ماہرین کی جانب سے کسی ایپ کو خطرناک قرار دیتے ہوئے ڈیلیٹ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہو۔ دو جون 2023 کو بھی ایک ایسی ہی ایپ کی نشاندہی فاکس نیوز کی رپورٹ میں کی گئی تھی۔
جس میں بتایا گیا تھا کہ اس ایپ کا نام ’ٹوڈو: ڈے مینیجر‘ تھا

یہ ایپ بنیادی طور پر ایک قسم کا روزنامچہ تھی۔ جو بنیادی طور پر کاروباری افراد کے لیے دن بھر کی مصروفیات کا شیڈول بنانے اور ملاقاتوں کی یاددہانی میں مدد دینے کے لیے بنائی گئی تھی

ماہرین کی جانب بتایا گیا تھا کہ یہ ایپ نہ صرف آپ کے فون پر آنے والے تحریری پیغامات تک رسائی رکھتی ہے بلکہ اصل خطرے کی بات یہ ہے کہ یہ آپ کی بینکنگ کی حساس معلومات بھی کاپی کر سکتی ہے

اسی طرح وہ لوگ جو لاگ ان ہونے کے لیے تصدیق کے دو مراحل رکھتے ہیں یہ ایپ ان کے کوڈز کو روک سکتی ہے۔
ماہرین کے انتباہ کے بعد بڑی تعداد میں صارفین نے اس کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔

Tags:

150 apps banned by google150 dangerous apps banned by google from play store25 apps banned by google list50 apps banned by google8 apps banned by googleandroid apps banned by googleapps banned by googleapps banned by google play storeapps banned in indiabanned android appsbanned appsbanned apps from google play storebanned apps on google play storebanned google play store appsdangerous appsgoogle apps bannedgoogle banned apps
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اپنے بچے قتل کرنے کا الزام: رہائی پر ماں ’سائنس‘ کی شکر گزار

Next

ایک سال گزرنے کے باوجود سیلاب زدگان تعمیر نو کے وعدوں کی تکمیل کے منتظر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme