Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

گوگل کا ذاتی معلومات اور رضامندی کے بغیر شیئر کی گئی تصاویر کو چھپانے کا فیچر

By Akhtar Rasool
ستمبر 30, 2022 2 Min Read
0

دنیا کی بڑی سرچ انجن گوگل نے اب تک کا سب سے بہترین سیکیورٹی اور پرسنل فیچر متعارف کرانے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ آئندہ سال سے صارفین انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی ذاتی معلومات کو چھپانے یا ڈیلیٹ کرنے جیسا فیچر استعمال کر سکیں گے

مذکورہ فیچر کو گوگل سرچ کا اب تک کا سب سے بہترین فیچر قرار دیا جا رہا ہے، کیوں کہ اس سے کروڑوں لوگ انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی ذاتی معلومات کو محدود کرنے کے اہل ہوجائیں گے

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ سرچ انجن پر آج سے ایک نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے، جس کے تحت صارفین انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی ذاتی معلومات، جیسا کہ فون نمبر اور گھر کے پتے کو ڈیلیٹ کرنے یا پھر اسے خفیہ رکھنے کے اہل ہوجائیں گے

اسی طرح صارفین مذکورہ فیچر کے تحت انٹرنیٹ پر دستیاب اپنی تصاویر کو گوگل سرچ انجن سے ڈیلیٹ بھی کر سکیں گے

فیچر کے تحت صارفین کو انٹرنیٹ پر موجود اپنی نامناسب وڈیوز، جھوٹا مواد اور اپنے نام سے متعلق پروپیگنڈا کے مواد کو بھی گوگل سرچ انجن سے ہٹایا یا چھپا سکیں گے

اس نئے زیرِ آزمائش فیچر کے تحت صارفین کو متعدد ٹولز فراہم کیے جائیں گے، جس کے تحت وہ ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے گوگل کو درخواست کریں گے کہ ان کی ذاتی معلومات یا رضامندی کے بغیر شائع کی گئی تصاویر کو سرچ انجن سے ہٹایا جائے یا پھر انہیں خفیہ رکھا جائے

اسی فیچر کے تحت صارفین انٹرنیٹ پر موجود کمسن بچوں کی تصاویر، فحش وڈیوز اور دیگر نامناسب مواد کو بھی گوگل سرچ انجن سے ڈیلیٹ کروانے کے بھی اہل ہوں گے

واضح رہے کہ یہ فیچر صرف گوگل سرچ انجن پر ہی کام کرے گا یعنی اگر کوئی صارف کہیں کسی ویب سائٹ یا سوشل ایپ پر موجود اپنی ذاتی معلومات یا تصویر کو ہٹوانا یا چھپوانا چاہے گا تو اسے صرف گوگل سرچ انجن تلاش کے نتائج میں نہیں دکھائے گا، باقی دیگر سرچ انجن جیسے فائر فوکس اور مائکرو سافٹ ایج سمیت دیگر سرچ انجن دکھاتی رہیں گی

اسی فیچر کے تحت صارفین کو اپنے نام کے ساتھ آنے والے فحش مواد کو بھی ہٹوانے یا چھپوانے کے اہل ہوں گے

اگرچہ مذکورہ فیچر تک ابھی سے ہی محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے، تاہم ممکنہ طور پر گوگل اسے آئندہ برس کے آغاز تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرائے گا۔

Tags:

FeaturesGoogle Privacy
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

عامر خان اپنے پرفیکشن کے تصور کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں: مہیش بھٹ

Next

اڑتیس سالوں سے ایک ہی جیسے کپڑے پہننے والا فیصل آبادی جوڑا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme