Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Google-new-AI-tool-which-can-turn-the-dice-of-football-matches
سائنس و ٹیکنالوجیاہم ترینتازہ ترینخبریں

گوگل کا نیا اے آئی ٹول، جو فٹبال میچوں کا پانسہ پلٹ سکتا ہے!

By Akhtar Rasool
مارچ 22, 2024 3 Min Read
0

گوگل کے مصنوعی ذہانت کے شعبے ’ڈیپ مائنڈ‘ نے ایک ایسا ٹول تیار کیا ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ ایک فٹبال ماہر کی طرح حکمت عملی بنانے اور کارنر کِکس کے نتائج کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ’ڈیپ مائنڈ‘ اس سے قبل کمپلیکس بورڈ گیم ’گو‘ میں انسانی چیمپیئنز کو شکست دینے کے ساتھ ساتھ ویڈیو گیم اسٹار کرافٹ ٹو میں بھی پروفیشنل گیمرز کو شکست دینے کے لیے اپنی مصنوعی ذہانت کا استعمال کر چکا ہے۔

گوگل کے لندن میں قائم اے آئی ڈویژن نے لیورپول فٹبال کلب کے عملے کے ساتھ تین سال کام کرنے کے بعد منگل کو اپنا نیا ٹول ’ٹیکٹک اے آئی‘ متعارف کرا دیا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کے بارے میں پوسٹ کیے گئے ایک بلاگ میں بتایا گیا ہے کہ یہ ٹول جدید ترین نتائج حاصل کرنے کے لیے تخلیقی اور پیشن گوئی کرنے والی مصنوعی ذہانت کے امتزاج کا استعمال کرتا ہے۔

بلاگ پوسٹ میں مزید بتایا گیا ہے ”ٹیکٹک اے آئی کھلاڑیوں، کوچز اور شائقین کے لیے کھیلوں میں انقلاب لانے کے لیے مصنوعی ذہانت کی معاون تکنیکوں کی صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔ ہمارا نظام کوچز کو میچ کی صورتحال کے مطابق متبادل کھلاڑیوں کے سیٹ کا نمونہ بنانے کی اجازت دیتا ہے اور اس طرح وہ متبادل کھلاڑیوں کے ممکنہ نتائج کا براہ راست جائزہ لے سکتے ہیں۔“

ٹیکنالوجی کی تفصیل پر مبنی ایک مطالعے کے مطابق ایک بلائنڈ ٹیسٹ کے دوران مصنوعی نظام کے ذریعے تیار کردہ حکمت عملی انسانی ڈیزائن کردہ حکمت عملی سے مختلف نہیں تھی۔

ٹیکٹک اے آئی کی جانب سے تجویز کردہ سیٹ اپ کو بھی انسانی ڈیزائن کردہ حکمت عملی کے مقابلے میں نوے فی صد زیادہ پسند کیا گیا۔

تاہم اس کامیابی کے باوجود ڈیپ مائنڈ نے کہا کہ یہ ٹول انسانی کوچز کا متبادل نہیں بلکہ اس کا مقصد ان کی مدد کرنا ہے۔

ڈیپ مائنڈ نے ایک بیان میں کہا: ”ٹیکٹک اے آئی کا بنایا گیا ماڈل انسانی کوچز کو کارنر کِکس کی حکمت عملی کو دوبارہ ڈیزائن کرنے کی سہولت دیتا ہے تاکہ نتائج کے امکانات کو بہتر بنایا جا سکے جیسا کہ دفاعی سیٹ اپ کے لیے شاٹ کی کوشش کے امکان کو کم کرنا۔“

کمپنی کا مزید کہنا ہے ”اس مجوزہ ایڈجسٹمنٹ سے کوچز زیادہ تیزی سے اہم نمونوں کے ساتھ ساتھ کسی حکمت عملی کی کامیابی یا ناکامی کے لیے اہم کھلاڑیوں کی شناخت کر سکتے ہیں۔“

2020 اور 2021 پریمیئر لیگ سیزن میں 7,176 کارنر کِکس کے ڈیٹا پر تربیت دیا گیا یہ سسٹم کوچز کو روٹینز کے لیے مختلف پلیئر سیٹ اپس کو سمولیٹ اور تجزیہ کرنے کا طریقہ پیش کرتا ہے۔

اس کے علاوہ ڈیپ مائنڈ کا کہنا ہے کہ اسے دوسرے کھیلوں میں حکمت عملی بنانے کے ساتھ ساتھ انسانی نفسیات میں عمومی بصیرت پیش کرنے کے لیے مزید تیار کیا جا سکتا ہے، جو روبوٹکس اور ٹریفک کوآرڈینیشن جیسے شعبوں کے لیے بھی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

یہ تحقیق سائنسی جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں ’ٹیکٹک اے آئی: این اے آئی اسسٹنٹ فار فٹ بال ٹیکٹکس’ کے عنوان سے ایک مقالے میں شائع ہوئی۔

Tags:

chessgames deep mindchessgames google deepminddeep learningDeep minddeep mind alpha godeep mind alphagodeep q learningdeepmind googlegemini googlegooglegoogle agadmatorgoogle aigoogle deep mindgoogle deepmindgoogle deepmind atarigoogle deepmind projectgoogle deepminds deep qlearning playing atari breakoutgoogle geminigoogle gemini demogoogle skynetgoogle's deep mindmicrosoft and googleterminator google
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Urdu-stories-and-fictions
Previous

سانپوں سے نہ ڈرنے والا بچہ (افسانہ)

four-different-types-of-solar-panels-available
Next

چار مختلف اقسام کے دستیاب سولر پینلز میں سے سب سے بہتر کون سا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme