Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

گھر بیٹھے بلندی کا خوف بھگانے والی ورچوئل ایپ

By Akhtar Rasool
جولائی 11, 2021 2 Min Read
0

زیورخ : دنیا میں کم ازکم پانچ فیصد آبادی کو بلندی کا خوف ہوتا ہے اور وہ چاہتے ہوئے بھی اس سے جان نہیں چھڑا سکتی

اس سلسلے میں یونیورسٹی آف بیسل کے سائنسدانوں نے ایک ورچول ریئلٹی ایپ تیار کی ہے جو بطورِ خاص اسمارٹ فون کے لیے ہے۔ یہ ایپ گھر بیٹھیں مختلف مشقوں کے ذریعے بلندی کا خوف کم کرنے میں مددگار ثابت ہوئی ہے

ایپ بنانے کے بعد سائنسدانوں کی ٹیم نے ایپ کی افادیت کے لئے اسے طبی آزمائش میں استعمال کیا ہے۔ آزمائش کے دوران گھر میں چار گھنٹے کی تربیت سے کے بعد شرکا میں حقیقی انداز میں بلندی کو جھیلنے کی ہمت پیدا ہوئی ہے

روایتی نفسیاتی معالجین ایکسپوژر تھراپی کے ذریعے ایسے مریضوں کا علاج کرتے ہیں ۔ اس میں حقیقت سے قریب تر کی بعض صورتحال کو سامنے لایا جاتا ہے جو ماہرین کی سخت نگرانی میں تیار کی جاتی ہیں۔ لیکن لوگ خوف کی وجہ سے تھراپی سے کتراتے ہیں تو دوسری جانب علاج میں مناسب بلندیوں کا تعین مشکل ہوتا ہے

بیسل یونیورسٹی کے کئی ماہرین کی مدد سے ’ایزی ہائٹس‘ نامی ایپ بنائی ہے جو تین سو ساٹھ کے دائرے میں مختلف بلندیوں کی تصاویر دکھاتی ہے۔ ڈرون سے جمع کردہ ان تصاویر کو ہیلمٹ ڈسپلے کی مدد سے دیکھا جاسکتا ہے جسے ورچوئل ریئلٹی ہیڈ سیٹ بھی کہاجاتا ہے

پہلے مجازی طور پر مریض کو ایک میٹر پر کھڑا کیا جاتا ہے اور اس کے بعد پلیٹ فارم مجازی طور پر اونچا اور مزید اونچا ہوتا جاتا ہے۔ لیکن اس بتدریج بلندی سے بلندی سے گھبرانے والے کا خوف دھیرے دھیرے کم ہوتا جاتا ہے کیونکہ اونچائی یکلخت کی بجائے بتدریج بڑھائی جاتی ہے

جن افراد نے دو ہفتوں کے دوران ایپ پر چار گھنٹے کی تربیت مکمل کی دیگر کے مقابلے میں وہ اونچائی سے کم ڈرنے لگے۔ اس ایپ کا اہم پہلو یہ ہے کہ اس سے گھر بیٹھے تربیت حاصل کرکے بلندی کا خوف کم کیا جاسکتا ہے.

Tags:

AfraidHeightVirtual App
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آنتوں کے کینسر کا خطرہ بڑھانے والے ان مشروبات سے گریز کریں

Next

واٹس ایپ نے ہائی ریزولیشن تصویر بھیجنے کا مسئلہ حل کردیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme