Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

گھڑسواری کی تاریخ: انسان نے پہلی بار گھوڑے کی سواری کب کی تھی؟

By Akhtar Rasool
مارچ 7, 2023 3 Min Read
0

ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے یورپ سے ملنے والے انسانی ڈھانچوں سے گھڑ سواری کے پانچ ہزار برس قدیم ثبوت دریافت کیے ہیں

امریکہ کی ریاست نیو یارک کے ہارٹوِک کالج میں آثارِ قدیمہ کے ماہر اور حالیہ سامنے آنے والی نئی تحقیق کے شریک مصنف ڈیوڈ انتھونی کہتے ہیں ”ریل گاڑی کی دریافت سے قبل گھڑ سواری ہی انسان کے تیز ترین سفر کا ذریعہ تھی“

گھڑ سواری کی تاریخ کے حوالے سے سامنے آنے والی نئی تحقیق گزشتہ جمعے کو سائنسی جرنل ‘سائنس ایڈوانسز’ میں شائع ہوئی ہے

خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق محققین نے بلغاریہ، پولینڈ، رومانیہ، ہنگری اور چیک ری پبلک میں کانسی کے عہد کے دو سو ڈھانچوں کا معائنہ کیا

اسی تحقیق کے ایک اور شریک مصنف اور یورپی ملک فن لینڈ کی یونیورسٹی آف ہیلسنکی سے تعلق رکھنے والے ماہر مارٹن ٹراؤٹ مین ان ڈھانچوں پر ملنے والے نشانات کو گھڑ سوار کی بیماری قرار دیتے ہیں

ان میں وہ چھ نشانات شامل ہیں، جن سے تصدیق کی جاسکتی ہے کہ یہ شخص جانوروں یا گھوڑوں کی سواری کرتا تھا، جن میں کمر اور ٹانگوں کی ہڈیوں پر نشانات شامل ہیں

ٹراؤٹ مین کا کہنا ہے کہ ہڈیوں کے ذریعے کسی بھی شخص کی خود نوشت کو پڑھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ایسے انسانی عہد کے ڈھانچوں کا بغور معائنہ کیا، جب گھڑ سواری عام تھی

نئی تحقیق میں ماہرین نے انسانی ڈھانچوں کا مطالعہ کیا، جن میں وہ ساڑھے چار سے پانچ ہزار برس قدیم پانچ ایسے گھڑ سواروں کی نشاندہی کرنے میں کامیاب ہوئے، جن کا تعلق کانسی کے عہد سے تھا اور وہ ایک قبیلے ’یمنایا‘ سے تعلق رکھتے تھے

ایسوسی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے یونیورسٹی آف ایکسٹیر کے ماہرِ آثار قدیمہ ایلن اوٹرام کا کہنا تھا کہ اگرچہ گھوڑوں کو سدھانے اور ان کا دودھ استعمال کرنے کے ثبوت اس سے بھی قبل پائے گئے ہیں، البتہ یہ گھڑسواری کے قدیمِ ترین آثار ہیں، جو نئی تحقیق میں سامنے آئے ہیں

محققین کا کہنا ہے کہ یورپ اور ایشیا میں گھوڑوں کو پالنے کا عمل سست رفتار تھا

یمنایا قبیلے کے افراد سے متعلق یہ آثار اس لیے بھی اہم ہیں، کیونکہ یوکرین اور مغربی روس سے ابتدا کرنے والی یہ قوم چند ہی نسلوں میں ہنگری سے لے کر منگولیا تک پھیل گئی تھی

اس تحقیق کے ایک اور شریک مصنف اور یونیورسٹی آف ہیلسنکی کے ماہرِ آثارِ قدیمہ وولکر ہائیڈ کا کہنا ہے کہ انڈو یورپی زبانوں کے پھیلاؤ کا تعلق ان افراد کے پھیلاؤ سے جوڑا جاتا ہے اور ان کی وجہ سے یورپ کا جینیاتی چہرہ تبدیل ہوا

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان افراد کا تیزی سے اتنے وسیع علاقے میں پھیلنے کا تعلق گھوڑوں کی سواری سے ہو سکتا ہے، کیونکہ گھوڑوں کے استعمال کے بعد فاصلے کم ہو جاتے ہیں اور ان مقامات کے سفر کے بارے میں بھی سوچا جا سکتا ہے، جن کا پہلے تصور نہ کیا گیا ہو

وولکر ہائیڈ کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ یہ یمنایا قبیلہ جنگجو ہو، کیونکہ آثار سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے زیرِ استعمال گھوڑے جنگوں کے لیے موزوں نہیں تھے

یمنایا قبیلے کے ملنے والے آثار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گھوڑوں کی وجہ سے انہیں خبر رسانی، میل جول اور اپنے مال مویشیوں کی نگرانی کرنے میں آسانی رہی ہوگی، جو ان کی معیشت میں مرکزی اہمیت رکھتے تھے۔

Tags:

beach horse ridingdesert horse ridingdomestication of the horsefirst time fast horse ridingHorsehorse domesticationhorse racinghorse ridinghorse riding and dancehorse riding historyhorse riding in scotlandhorse riding schoolhorse riding travelhorse videoshorseshow to ride a horseman riding horseman riding horse in chicago 2020ridingthe first horse ridersthe first horse warriorswho were the first horse riderswild horse
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کیا آپ آنکھوں کو ڈھانپ کر سونے کے دماغی فوائد کے بارے میں جانتے ہیں؟

Next

ماحولی تباہی کا دَیو اور اسے بچہ سمجھ کر جُھنجھنا بجاتی دنیا۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme