Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’ہمارے بیگ تیار ہیں‘: ہزار فٹ گہرے گڑھے سے ٹیکساس کے لوگ خوفزدہ

By Akhtar Rasool
اپریل 10, 2023 3 Min Read
0

امریکی ریاست ٹیکساس میں زمین پر پڑنے والا ایک گڑھا، جس کی چوڑائی اس وقت ایک ہزار فٹ سے زیادہ ہے، کا دھانہ دوبارہ پھیلنا شروع ہو گیا ہے، جس کی وجہ سے علاقہ مکین خوف میں مبتلا ہیں اور ممکن ہے کہ انہیں یہ علاقہ چھوڑنا پڑے

یاد رہے کہ یہ گڑھا پہلی بار 2008ع کے آس پاس ہیوسٹن کے شمال مشرق میں تقریباً 55 میل کے فاصلے پر واقع قصبے ڈیسیٹا میں نمودار ہوا تھا، تب اس کی چوڑائی صرف بیس فٹ تھی، لیکن اس کی چوڑائی میں اضافہ ہوتا گیا اور اس نے اپنے راستے میں آنے والی ہر چیز کو نگل لیا

ڈیلس مارننگ نیوز کے مطابق گڑھے کی چوڑائی میں پندرہ سال تک کوئی اضافہ نہیں ہوا، لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کی چوڑائی میں ایک بار پھر اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے

گذشتہ اتوار کے بعد سے اس گڑھے کی چوڑائی اور گہرائی دونوں میں تقریباً ڈیڑھ سو فٹ کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اندازے کے مطابق اب اس کی گہرائی دو سو ساٹھ فٹ کے لگ بھگ ہو چکی ہے

گڑھے کے قریب رہنے والی ایک مقامی رہائشی لنڈا ہوور نے مقامی ’کے ٹی آر کے‘ نیوز کو بتایا ”ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ دوبارہ پھیلنا شروع ہو جائے گا۔ جب ہم نے کچھ سال پہلے اپنا گھر خریدا تھا تو ہم سمجھ رہے تھے کہ اب اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی“

ایسے گڑھے عام طور پر زیرِ زمین غاروں والے علاقوں میں بنتے ہیں۔ جب زمین کے نیچے چٹانیں ٹوٹتی ہیں تو اوپر کی زمین ریزہ ریزہ ہو کر نیچے کی طرف گر سکتی ہے، جس سے سطح پر گڑھا بن سکتا ہے

امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق ڈیسیٹا میں پڑنے والے گڑھے کے حوالے سے مانا جاتا ہے کہ یہ قصبے کے نمک سے بنے ایسے گنبد پر قائم ہونے کا نتیجہ ہو سکتا ہے، جو اب ختم ہو رہا ہے

جریدے سائنٹیفک رپورٹس میں 2018 کے اندراج کے مطابق نمک کے گنبد کا کٹاؤ معدنیات میں رطوبتوں کے رسنے سے بڑھ سکتا ہے۔ ان علاقوں میں جہاں تیل اور گیس کی صنعت کے کنویں اور پائپ لائنز ہیں وہاں زیر زمین سیال کا رساؤ عام ہے

یو ایس جی ایس کا اندازہ ہے کہ گذشتہ پندرہ سالوں میں امریکہ میں پڑنے والے گڑھوں کی وجہ سے ہر سال تقریباً تیس کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے تاہم ادارے کے مطابق رپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ اس نقصان کا تخمینہ کم ہو

علاقے کے ایک اور رہائشی ٹِم پریسلر نے کے ٹی آر کے کو بتایا: ’میرے پڑوسی (اتوار کو) آئے اور کہا کہ انہیں بندوق کی گولی چلنے جیسی آوازیں آتی رہیں۔ ہم گھر کے عقب میں گئے، وہاں عمارتیں گر رہی تھیں۔ یہ کسی فلم کی طرح تھا۔ آپ زمین میں دراڑیں پڑتے دیکھ سکتے ہیں۔‘

علاقے کے مکین خوفزدہ ہیں کہ اگر یہ گڑھا مسلسل پھیلتا رہا تو انہیں شہر چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔ پانچ اپریل تک انہیں انخلا کا حکم نہیں دیا گیا

ہوور نامی خاتون نے مزید کہا ”میرا بدترین خوف یہ کہ ہم رات کو اس کی زد میں آ سکتے ہیں۔۔یہی وجہ ہے کہ ہم واقعی سو نہیں پا رہے ہیں۔ ہمارے بیگ تیار ہیں اور اپنی کاریں اس انداز میں کھڑی کر رکھی ہیں تاکہ اگر ہمیں ضرورت پڑے تو ہم جلدی میں یہاں سے نکل جائیں“

Tags:

cedar hill texas cigarsflesh pit texasnational natural landmarknaturalnatural gasnatural resourcesnatural stone landscapingshop natural livingTexastexas a&mtexas bbqtexas chroniclestexas chronicles pit stoptexas cigarstexas country reportertexas flesh pittexas foodiestexas original pitstexas original pits lulingtexas original pits luling offset smokertexas original pits luling reviewtexas original pits reviewstexas travel
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ارشد شریف کی بیوہ کی سوشل میڈیا مہم، اقوام متحدہ سے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

Next

امریکہ فوجی دستاویزات لیک کرنے میں حکام کو کسی امریکی کے ملوث ہونے کا شبہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme