Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

ہونڈا اٹلس نے نئی سی جی 125  پچپن تبدیلیوں کے ساتھ پیش کر دی

By Akhtar Rasool
اکتوبر 13, 2021 2 Min Read
0

کراچی : اٹلس ہونڈا نے اگست 2021ع کے آخر میں اپنی مقبول ترین موٹر سائیکل سی ڈی 70 کا 2022 کا ماڈل پاکستان میں ایک سو ایک نئی تبدیلیوں کے ساتھ متعارف کرایا تھا اور اب سی جی 125 کو پیش کردیا گیا ہے

پاک وہیلز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس مرتبہ نئے ماڈل میں صرف اسٹیکرز کو ہی تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ فریم اور انجن میں بھی متعدد اپ ڈیٹس کی گئی ہیں

کمپنی کے دعوے کے مطابق سی جی 125 کی مکمل باڈی میں مجموعی طور پر 55 تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں فرنٹ ٹائر، پیٹرول ٹینک، سیٹ، ریئر سیٹ، سائیلنسر، بریک اور گیئر باکس قابل ذکر ہیں

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئی موٹر سائیکل میں دو اہم ترین تبدیلیاں بیئرنگ، ریڈیل بال اور ڈرم گیئر شفٹ میں کی گئی ہیں. نئے بیئرنگ کا ڈیزائن پہلے سے بہتر بنایا گیا ہے جبکہ زیادہ لوڈ کی گنجائش اور ہموار آپریشن کو یقینی بنایا گیا ہے

اسی طرح ڈرم گیئر شفٹ کا نیا ڈیزائن بھی ہموار گیئر شفٹنگ کے لیے بائیک کا حصہ بنایا گیا ہے. نئے گیئر شفٹ سے فریکشن کم ہوگا اور بائیک کی افادیت بڑھ جائے گی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ نئی سی جی 125 آئندہ ہفتے سے ملک بھر میں ڈیلرز کے پاس پہنچنے کا امکان ہے

کمپنی نے نئی موٹر سائیکل کو فی الحال پرانے ماڈل کی قیمت پر ہی فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یعنی دستیاب ہونے کے بعد یہ نئی بائیک ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہوگی

خیال رہے کہ یکم اکتوبر کو ہی اٹلس ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا اور سی جی 125 کی قیمت میں 5 ہزار روپے اضافہ کیا گیا تھا.

Tags:

HondaHonda 125Honda 2022 ModelPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سی پیک مرکز کی منتقلی، گھگھر میں دو ہزار ایکڑ اراضی کی تلاش شروع

Next

آسانی اور سہولت سے پانی صاف کرنے والی ہائیڈروجل ٹکیہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme