Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

انٹرویوزتازہ ترینخبریں

ہونڈا کا تیسری بار گاڑیوں کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان، ساڑھے 5 لاکھ روپے تک کا اضافہ

By Akhtar Rasool
فروری 19, 2023 3 Min Read
0

ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ (ایچ اے سی ایل) نے کاروں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کر دیا جبکہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) نے پلانٹ بند کرنے کی مدت میں مزید دو دن کا اضافہ کر دیا

دوسری جانب موٹرسائیکل اسمبلرز نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ سریے کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے

رواں برس ہونڈا اٹلس نے تیسری بار قیمتوں میں اضافہ کیا ہے، جس کے بعد ہونڈا سوک 1.5 ایل ٹربو، اوریل 1.5 ایل اور سوک آر ایس 1.5 ایل ٹربو کی نئی قیمتیں بڑھا کر 77 لاکھ 79 ہزار روپے، 80 لاکھ 99 ہزار روپے اور 91 لاکھ 99 ہزار کر دی گئی ہیں جو کہ 4 لاکھ 80 ہزار سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے کا اضافہ ہے

اسی طرح سٹی 1.3 ایم ٹی، 1.2 سی وی ٹی، 1.5 وی وی ٹی، 1.5 ایسپائر ایم ٹی اور ایسپائر سی وی ٹی کی قیمتوں میں 2 لاکھ 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں بالترتیب 45 لاکھ 79 ہزار، 47 لاکھ 29 ہزار، 50 لاکھ 19 ہزار، 52 لاکھ 29 ہزار اور 54 لاکھ 19 ہزار روپے ہو گئی ہی۔

ہونڈا بی آر۔وی 1.5 سی وی ٹی 5، ایچ آر-وی وی ٹی آئی اور ایچ آر- وی ٹی آئی ایس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ان کی نئی قیمتیں 59 لاکھ 49 ہزار، 71 لاکھ 99 ہزار، 73 لاکھ 99 ہزار ہو گئی ہیں، ان گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ سے 4 لاکھ روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے، ہونڈا نے اس کی وجہ کرنسی کی قدر میں کمی، کاروبار میں غیر یقینی کی صورتحال اور سیلز ٹیکس میں اضافے کو قرار دیا ہے

پاک سوزوکی نے پارٹس کی قلت کی وجہ سے اپنے پلانٹ کی بندش میں 20 سے 21 فروری تک اضافہ کر دیا ہے، تاہم موٹرسائیکل پلانٹ فعال رہے گا

رپورٹ کے مطابق موٹرسائیکل اسمبلرز نے بھی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ سریے کی قیمتیں بڑھنے کا سلسلہ بھی جاری ہے

پاکستان میں موٹرسائیکل کے دوسرے بڑے پلانٹ یونائیٹڈ آٹو انڈسٹریز نے 70 سی سی سے 125 سی سی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 16 فروری سے 9 ہزار سے 11 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سیلز ٹیکس میں اضافہ، خام مال کی بڑھتی قیمتیں اور شرح تبادلہ میں غیریقینی کی صورتحال کو قرار دیا ہے

روڈ پرنس نے بھی انہی وجوہات کی بنا پر موٹرسائیکل اور رکشہ کی قیمتوں میں 9 ہزار سے 30 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا ہے

امریلی اسٹیلز لمیٹڈ نے گیس نرخوں اور سیلز ٹیکس میں اضافے کی وجہ سے 10-9.5 ایم ایم سے 12 ایم ایم اور 16 ایم ایم سے اوپر کے سریے کی فی ٹن قیمت بڑھا کر 3 لاکھ 7 ہزار 500 اور 3 لاکھ 5 ہزار 500 روپے کر دی گئی ہے جو اس سے قبل 3 لاکھ 3 ہزار 500 روپے اور 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے تک دستیاب تھا، اس کی وجہ بتایا ہے

فیضان اسٹیل کا تیار کردہ 12-10 ایم ایم کا سریہ 3 لاکھ 6 ہزار 500 روپے اور 25-16 ایم ایم کے سریے قیمت 3 لاکھ 4 ہزار 500 روپے کر دی ہے

خیال رہے کہ گاڑیوں کی فراہمی کی غیر واضح صورتحال کے درمیان ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے فروری کے اوائل میں 2 ہفتوں سے بھی کم عرصے میں مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ 60 ہزار سے 5 لاکھ 50 ہزار وپے تک کا بڑا اضافہ کر دیا تھا

رپورٹ کے مطابق اس سے 12 روز قبل بھی ہونڈا اٹلس کارز لمیٹڈ نے روپے کی قدر میں کمی، غیر واضح، غیر مستحکم معاشی حالات اور مہنگائی کو جواز بناتے ہوئے گاڑیوں کی قیمتوں میں 3 لاکھ سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے تک کا اضافہ کیا تھا۔

Tags:

【1cric11.com】&【login to get free cash 1000 inr】car price increasecnb viewers choice two wheeler of the year contesthow to deposit in ekbethow to earn money onlinehow to make money onlinehow to registerhow to win a gamehyundai cars price increase 2023make money online for freenew car price increase in 2023tata harrier 2023 price increasetata motors cars price increaseways to make money onlinexuv 700 price increase
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ: گزشتہ سال کے سیلاب سے متاثر خاندانوں کو ابھی تک گھروں کی تعمیر کے لیے معاوضہ یا امداد نہیں ملی۔ انسانی حقوق کمیشن

Next

مرغی کو پر لگ گئے۔۔ قیمتوں میں اچانک اضافے کی وجہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme