Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

یورپی یونین نے ٹڈی کو انسانوں کے لیے محفوظ خوراک کی فہرست میں شامل کر لیا

By Akhtar Rasool
نومبر 21, 2021 2 Min Read
0

کراچی : یورپی یونین نے فصلوں کو تباہ کرنے والے کیڑے ٹڈی یعنی لوکسٹ کو انسانوں کے لیے منظور شدہ خوراک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین نے پائیدار کاشتکاری اور غذا کے فروغ کے لیے کیڑوں میں لاروے اور لوکسٹ کے کھانے کی اجازت دے دی ہے

واضح رہے کہ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ یورپی یونین نے کسی بھی کیٹرے کو انسانوں کے کھانے کے لیے محفوظ قرار دیا ہے۔ اس سے پہلے جون میں لاروا کھانے کی اجازت دی گئی تھی

ان دونوں کیڑوں کے بعد اب توقع کی جا رہی ہے کہ جھینگر کے کھانے کی بھی منظوری دے دی جائے گی

یورپی کمیشن نے کہا ہے کہ نقل مکانی کرنے والے کیڑے لوکسٹ کو کھانے کے لیے محفوظ قرار دینے کے بعد اس کے پر اور ٹانگیں ہٹا کر فروزن کھانوں کے طور پر مارکیٹ کیا جائے گا یا پھر اس کو پاؤڈر کی شکل میں مہیا کیا جا سکتا ہے

جبکہ یورپ کی فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ لوکسٹ سے متعلق کسی قسم کے حفاظتی خدشات نہیں پائے جاتے، اس میں پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے

تاہم جن لوگوں کو جھینگے یا کیکڑے کھانے سے کسی قسم کی الرجی ہے، انہیں لوکسٹ کھانے میں بھی احتیاط برتنے کی تاکید کی گئی ہے

اقوام متحدہ کی فوڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن نے کیڑوں کو غذائیت سے بھرپور اور صحت مند غذا کا ذریعہ قرار دیا ہے، جن میں نشاستے، وٹامن، فائبر اور معدنیات وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں

اس حوالے سے فوڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ کیڑے، جنہیں لاکھوں کی تعداد میں لوگ روزانہ کی بنیاد پر  کھاتے ہیں، یورپی یونین نے نئی کاشتکاری حکمت عملی کے تحت پروٹین کے متبادل ذرائع کے طور پر پیش کیا ہے

یورپی یونین کے 1997 فوڈ ریگولیشن قانون کے تحت الجی یعنی کائی کے استعمال کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ جبکہ نو دیگر اقسام کے کیڑوں کو محفوظ قرار دینے کی درخواست بھی یورپی یونین میں جمع کرائی جا چکی ہے.

Tags:

LocustLocust Safe Food
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کلبھوشن کے معاملے پر قانون سازی کی حقیقت کیا ہے؟

Next

کیا مودی حکومت زرعی قوانین کے بعد شہریت کے متنازع قانون سی اے اے اور این آر سی بھی واپس لے لے گی؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme