Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ نے ﺍﮔﻼ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﻕ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻞ ﮐﺮ ﻟﮍﻧﮯ ﭘﺮ ﻏﻮﺭ شروع کر دیا

By Akhtar Rasool
مارچ 29, 2021 2 Min Read
0

سیاسی معاملات سے باخبر ذرائع ﻧﮯ ﺩﻋﻮﯼٰ ﮐﯿﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺳﺎﺑﻖ ﺻﺪﺭ ﺁﺻﻒ ﻋﻠﯽ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﻕ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﻞ ﮐﺮ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﻟﮍﻧﮯ کے آپشن پر غور کر ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ

ﺗﻔﺼﯿﻼﺕ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ذرائع ﮐﺎ ﮐﮩﻨﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ نوﻥ ﻟﯿﮓ ﭼﺎﮨﺘﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﭘﯿﭙﻠﺰﭘﺎﺭﭨﯽ ﭘﺮ پی ﮈﯼ ﺍﯾﻢ ﭨﻮﭨﻨﮯ ﮐﺎ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﺁﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﯿﭙﻠﺰﭘﺎﺭﭨﯽ چایتی ﮨﮯ ﮐﮧ یہ الزام نوﻥ ﻟﯿﮓ ﭘﺮ ﺁﺋﮯ لیکن دوسری جانب ﺍﻥ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﮨﯿﮟ

ذرائع کے مطابق ﺁﺻﻒ ﻋﻠﯽ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﭼﻮﺩﮬﺮﯼ ﭘﺮﻭﯾﺰ ﺍﻟٰﮩﯽ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ پنجاب کے موجودہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ہٹا کر اپنا وزیر اعلیٰ لانے کا معاملہ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﺣﺘﻤﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻃﮯ ﮨﻮ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ، ﭼﻮﮨﺪﺭﯼ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﮐﮩﮧ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺩﺱ ﺑﯿﺲ ﻟﻮﮒ نوﻥ ﻟﯿﮓ ﮐﮯ ﺑﮭﯽ ﻟﮯ ﺁﺅﮞ ﮔﺎ ﻣﮕﺮ ﺍﺱ ﮐﻮ ﺳﺒﻮﺗﺎﮊ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ

ذرائع کا کہنا ہے ﮐﮧ ﺁﺻﻒ ﻋﻠﯽ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﺑﮩﺖ ﺑﮯ ﭼﯿﻦ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﺳﭩﯿﺒﻠﺸﻤﻨﭧ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﻭﺭﮐﻨﮓ ﺭﯾﻠﯿﺸﻦ ﺷﭗ ﮨﻮ ﺍﻭﺭ ﺣﮑﻮﻣﺖ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻭﮦ ﺑﻼﻭﻝ ﺑﮭﭩﻮ ﮐﮯ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﺑﻨﻨﮯ ﮐﺎ ﺧﻮﺍﺏ ﺩﯾﮑﮫ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﺎ ﺧﻮﺍﺏ ﭘﻮﺭﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﺎ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﻣﮑﺎﻥ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﮧ ﻓﻮﺭﯼ ﺍﯾﮑﺸﻦ ﮨﻮ ﺟﺎﺋﯿﮟ

ذرائع ﻧﮯ ﻣﺰﯾﺪ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﺁﺻﻒ ﻋﻠﯽ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﺳﻮﭺ ﺭﮨﮯ ﮨﯿﮟ ﮐﮧ ﺍﮔﻼ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﻕ ﻟﯿﮓ ﺳﮯ ﻣﻞ ﮐﺮ ﻟﮍﺍ ﺟﺎﺋﮯ۔ ﭼﻮﺩﮬﺮﯼ ﭘﺮﻭﯾﺰﺍﻟٰﮩﯽ ﺍﻭﺭ ﺁﺻﻒ ﻋﻠﯽ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯿﻮﻧﯿﮑﯿﺸﻦ ﺑﮩﺘﺮ ﮨﮯ۔ ﻭﺍﺿﺢ ﺭﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﻮﺳﻒ ﺭﺿﺎ ﮔﯿﻼﻧﯽ ﮐﮯ ﺳﯿﻨﯿﭧ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻮﺯﯾﺸﻦ ﻟﯿﮉﺭ ﻣﻘﺮﺭ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ نوﻥ ﻟﯿﮓ ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﭘﺮ ﺍﻟﺰﺍﻡ ﻋﺎﺋﺪ ﮐﺮ ﺭﮨﯽ ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﺳﭩﯿﺒﻠﺸﻤﻨﭧ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺭﺍﺑﻄﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﯿﮟ

دوسری جانب ذرائع ﻧﮯ یہ بھی ﺩﻋﻮﯼٰ ﮐﯿﺎ ہے ﮐﮧ ﺳﺎﺑﻖ ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻓﻀﻞ ﺍﻟﺮﺣﻤٰﻦ ﻣﯿﮟ ﺗﻠﺦ ﺟﻤﻠﻮﮞ ﮐﺎ ﺗﺒﺎﺩﻟﮧ ﺧﯿﺎﻝ ﮨﻮﺍ ﮨﮯ۔  ﻣﻮﻻﻧﺎ ﻓﻀﻞ ﺍﻟﺮحمٰن ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻣﯿﮟ ﭨﯿﻠﯽ ﻓﻮﻧﮏ ﺭﺍﺑﻄﮧ ﮨﻮﺍ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻧﻮﺍﺯ ﺷﺮﯾﻒ ﻧﮯ ﺳﺨﺖ ﮔﻠﮧ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺻﺎﺣﺐ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺁﭖ ﮐﻮ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﺎﺗﮫ ﮨﻮﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﮨﺎﺗﮫ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﮨﮯ، ﭘﮩﻠﮯ ﺳﯿﻨﯿﭧ ﺍﻟﯿﮑﺸﻦ ﻣﯿﮟ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﺍﻣﯿﺪﻭﺍﺭ ﮐﻮ ﮨﺮﺍﯾﺎ ﮔﯿﺎ اور اب سینیٹ میں لیڈر آف اپوزیشن کا منصب بھی ہمیں نہیں دیا گیا

اسی تناظر میں ذرائع دعوے کے ساتھ کہہ رہے ہے ہیں کہ پیپلز پارٹی خود کو پی ڈی ایم اور نون لیگ تک محدود رکھنے کے بجائے اپنے آپشن کھلے رکھنا چاہتی ہے، اس طرح نہ صرف وہ زیادہ مواقع اپنے ہاتھ میں رکھے گی بلکہ نون لیگ پر بھی دباؤ بنا رہے گا اور وہ پیپلز پارٹی کو ساتھ ملا کر چلنے پر مجبور ہوگی.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻣﺮﯾﻢ ﻧﻮﺍﺯ ﺳﮯ ﺍﺧﺘﻼﻓﺎﺕ، ﭘﯿﭙﻠﺰ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﮐﺎ ﻧﺌﯽ ﺳﯿﺎﺳﯽ ﺣﮑﻤﺖ ﻋﻤﻠﯽ ﺍﭘﻨﺎﻧﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ

Next

یہ کارڈ فائیو جی نظام سے بجلی بناسکتا ہے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme