Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

400 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پر چلنے والی تھری ڈی پرنٹڈ گاڑی

By Akhtar Rasool
جولائی 2, 2022 2 Min Read
0

”کیا دنیا کو ایک اور ہائپر کار کی ضرورت ہے؟ بالکل نہیں!“

یہ کہنا تھا زنگر وہیکلز کے بانی اور سی ای او کیون زنگر کا، جنہوں نے یہ بات اپنی ایک تقریر میں کہی

کسی گاڑی کی فروخت کے لیے کی جانے والی یہ ایک غیر معمولی تقریر ہے، لیکن یہ گاڑی بھی تو غیر معمولی ہے

زنگر 21 سی ایک ایسا تکنیکی نمونہ ہے، جو ’مینوفیکچرنگ کے مستقبل کی ایک جھلک ہے جس میں مصنوعی ذہانت کی ڈیزائننگ اور پروٹو ٹائپنگ سے گاڑی کا زیادہ تر حصہ تیار ہوگا‘

کیون کے بیٹے اور زنگر وہیکلز کے شریک بانی لوکاس زنگر نے روئٹرز کو بتایا ”جس طرح قدرت مادے اور انرجی کو نکھارتی ہے اور آپ تخلیق ہونے والے اس نامیاتی ڈھانچے کو دیکھتے ہیں، وہی کام ہم نے یہاں کیا ہے لیکن دھاتی ڈھانچے اور اس کی بہترین کارکردگی کو تلاش کرنے میں لاکھوں سال لگانے کی بجائے ہمیں چند منٹ لگے“

اس کا نتیجہ چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ (ڈھائی سو میل فی گھنٹہ) سے زیادہ کی ٹاپ اسپیڈ پر چلنے والی ہائبرڈ سپر کار ہے، جس کی رفتار 1.9 سیکنڈ میں صفر سے 60 میل فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے اور اس کا زیادہ تر تھری ڈی پرنٹڈ ڈھانچہ نامیاتی شکل کا ہے

لوکاس زنگر کا کہنا ہے ”ہم ان کو نامیاتی، ہڈیوں کی طرح، حیاتیاتی نظر آنے کے لیے ڈیزائن نہیں کر رہے۔ دراصل یہ صرف حیاتیاتی لگتے ہیں اور یہ ڈھانچے بالکل موثر ہیں“

زنگر سینئر کہتے ہیں ”سرکٹ آف دا امریکاز اور لاگونا سیکا میں ٹریک ریکارڈ توڑنے کے باوجود، 21 سی ایک مکمل کار ہے جسے عام طور پر بھی چلایا جا سکتا ہے“

انہوں نے کہا ”کیونکہ یہ ہائبرڈ ہے آپ ای وی پر اپنی مچھلی اور چپس لینے یا اپنا پیزا لینے بھی جا سکتے ہیں۔ اور پھر ٹریک پر ڈرائیو کرتے آئیں اور ایک ریکارڈ توڑ دیں“

زنگر کا کہنا ہے کہ کمپنی کی توجہ اچھی کارکردگی والی گاڑیوں پر مرکوز ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ وہ اگست میں پیبل بیچ پر چار سیٹوں والی والیم پروڈکشن کار کی رونمائی کریں گے۔

Tags:

3D Printed CarCzingerCzinger VehiclesHybrid CarsSports Car
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نیند کا دورانیہ دل کی صحت پر کیسے اثر انداز ہوتا ہے؟

Next

اسٹیٹ بینک کی نئی پالیسی کے بعد گاڑیاں خریدنے والوں کی مشکلات میں اضافہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme