Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’’6 جی‘‘ کےلیے سلیکان ملٹی پلیکسر چپ تیار کرلی گئی

By Akhtar Rasool
مئی 2, 2021 2 Min Read
0

اس وقت جبکہ دنیا کے چند ایک ملکوں میں ہی ’’5 جی‘‘ موبائل سروس شروع کی گئی ہے، ماہرین نے کمیونی کیشن ٹیکنالوجی کو ’’6 جی‘‘ اور اس سے بھی آگے تک پہنچانے کےلیے اڑان بھرنے کی تیاریاں کر لی ہے

اطلاعات کے مطابق اب جاپان اور آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے مشترکہ تحقیق کرتے ہوئے ’’6 جی‘‘ کمیونی کیشن کےلیے ملٹی پلیکسر چپ بنا لی ہے جسے بالکل خالص سلیکان سے تیار کیا گیا ہے

آسان الفاظ میں یہ کہ اگر ’5 جی‘ کے ذریعے 20 گیگابٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا کمیونی کیشن ممکن ہے تو ’6 جی‘ کنکشن کی متوقع رفتار اس سے بھی 50 گنا زیادہ یعنی 1,000 گیگابٹس (ایک ٹیرابِٹس) فی سیکنڈ ہوگی

ڈیٹا کمیونی کیشن میں ’’ملٹی پلیکسر‘‘ خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ یہ سگنلوں کو بہت تیزی سے تقسیم کرنے اور منظم طور پر ایک ساتھ جوڑنے کا کام کرتے ہوئے تیز رفتار ڈیٹا ٹرانسفر میں سہولت پیدا کرتا ہے

یونیورسٹی آف ایڈیلیڈز اسکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ، آسٹریلیا اور اوساکا یونیورسٹی گریجویٹ اسکول آف انجینئرنگ سائنس کے ماہرین کی یہ مشترکہ تحقیق ریسرچ جرنل ’’آپٹیکا‘‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوئی ہے۔

ریسرچ پیپر کے مطابق، اگلی نسل کے ملٹی پلیکسر کا یہ پروٹوٹائپ ٹیراہرٹز رینج میں 300 گیگاہرٹز بینڈ پر ڈیٹا کمیونی کیشن کا کام کرتا ہے

اپنی اسی خوبی کی بنا پر یہ ملٹی پلیکسر بہت مختصر بھی ہے جو ’’6 جی‘‘ اور اس سے بھی اگلی نسلوں کی ڈیٹا کمیونی کیشن کو حقیقت کا رُوپ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا

غیرمعمولی طور پر تیز رفتار ڈیٹا کمیونی کیشن/ ڈیٹا ٹرانسفر کو یقینی بنانے کےلیے یہ چپ ’’آپٹیکل ٹنلنگ‘‘ کے عمل سے استفادہ کرتی ہے

اپنے سادہ ڈیزائن کے ساتھ، چار چینلوں والا یہ ملٹی پلیکسر 48 گیگابٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا ٹرانسفر کرسکتا ہے جو ’’8 کے‘‘ کوالٹی والی بھاری بھرکم ویڈیو کی اسٹریمنگ کےلیے بہت کافی ہے

اس چپ کو بنانے والے ماہرین کا خیال ہے کہ آنے والے زمانے میں ’’اشیاءکاانٹرنیٹ‘‘ (اِنٹرنیٹ آف تھنگس/ آئی او ٹی) ساری دنیا پر چھا چکا ہوگا جس کی وجہ سے آج کی نسبت ہزاروں گنا زیادہ ڈیٹا اِدھر سے اُدھر منتقل ہورہا ہوگا

ماہرین کے مطابق یہی وہ وقت ہوگا جب فائیو جی ٹیکنالوجی ناکافی پڑنا شروع ہوجائے گی اور ہمیں اس سے بھی تیز رفتار ڈیٹا کمیونی کیشن کی ضرورت ہوگی

تاہم یہ ملٹی پلیکسر چپ اور اس نوعیت کے دیگر آلات، جو فی الحال تجرباتی مرحلے پر ہیں، لیکن یقینی طور پر اس وقت کی ضرورت پوری کرنے میں معاون ثابت ہوں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﭘﺸﺎﻭﺭ : ﺧﺎﺗﻮﻥ ﻧﮯ ﺑﯿﮏ ﻭﻗﺖ پانچ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﺟﻨﻢ ﺩے دیا

Next

میرا ڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہوگئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme