یورپ میں انسان پہلی بار کب پہنچا؟ نئے شواہد کیا بتاتے ہیں۔۔
ایک نئی تحقیق میں یوکرین میں ایک آثارِ قدیمہ کے مقام سے ملنے والے پتھر کے اوزاروں کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ یہ چودہ لاکھ سال پرانے ہیں، جو یورپ میں انسانی موجودگی کا قدیم ترین ثبوت ہے۔ سائنسی جریدے ’نیچر‘ میں شائع ہونے والی اس تحقیق سے یورپ میں پہلے…
بجنس (اردو ادب سے منتخب افسانہ)
ٹفن میں ابھی کچھ وقت باقی تھا۔ کَلُّو نے امرودوں کا ٹھیلا اسکول کے گیٹ سے ذرا سا ہٹ کر کھڑا کیا کہ آنے جانے والوں کو دقت نہ ہو۔ یہ ایک مشنری اسکول تھا۔ تیسرے اسٹینڈرڈ تک لڑکے بھی لیے جاتے تھے لیکن اس کے بعد صرف لڑکیاں۔ زیادہ تر بچے امرودوں کے بڑے…
الفاظ کا سفر نامہ … اڑ
پہلے مضامین میں بتا چکا ہوں کہ حرف (اڑ) انسانیت کے بچپن کی پہلی آواز یا حرف ہے، جب انسان کا مخرج یا آلاتِ نطق کچے اور کھردرے تھے۔ اور ایسی ساری زبانیں اس خطے میں پائی جاتی ہیں جسے علماء نے جوف الارض قرار دیا ہے۔ جہاں سے انسانوں بلکہ سفید کاکشن نسل کے…
مؤرّخ اور ہم عَصر تاریخ
مورخ کے لیے ہم عصر تاریخ کا لِکھنا مشکل ہوتا ہے، کیونکہ وہ جذباتی طور پر اپنی پسند اور ناپسند کا اظہار کرتا ہے۔ رومی مورخ ٹیسیٹس (AD56) نے اگسٹس (14 AD) اور اُس کے بعد کے حکمرانوں کی تاریخ لِکھتے ہوئے رومی سلطنت کی کمزوریوں کو بیان کیا ہے۔ اس موضوع پر…
اکیس ہزار روپے سے بزنس ایمپائر کھڑا کرنے والے جمشید جی ٹاٹا۔۔ خواب اور تعبیر کی کہانی
گذشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ٹاٹا گروپ آف کمپنیز کی کل مالیت 365 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو کہ اسے انڈیا کی سب سے طاقتور کمپنی تو بناتی ہی ہے ساتھ ساتھ اس کی مالیت پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سے کہیں زیادہ ہے۔ ٹیٹلی چائے سے…
دل کی صحت کے لیے کھانے کی تین بدترین عادات کون سی ہیں؟
غذا سے جڑے کئی عوامل کو دل کی صحت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے، کیونکہ ہائی بلڈ پریشر اور دل کی زیادہ تر بیماریاں انسان کے کھانے اور کھانے کے طریقے سے تعلق رکھتی ہیں۔ کھانے کی عادات میں بہت زیادہ کھانا کھانا یا دن میں کئی مرتبہ کھانا یا کم کھانا شامل…
قیدی نمبر 804
اُمید تھی کہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ انتخابات ملک میں استحکام کا باعث بنیں گے، وہ استحکام جس کی ملک میں کمرتوڑ مہنگائی اور تلخ ہوتی سیاسی تقسیم سے نمٹنے کے لیے اشد ضرورت تھی۔ اس کے بجائے، کسی جماعت کو واضح اکثریت نہ مل سکی اور ایک اتحادی حکومت وجود…
مگر یوں ہو نہ سکا
یہ ایک پرانی کہانی ہے مگر اتنی پرانی بھی نہیں ہے کہ آپ مہاتما گوتم بدھ کے دور کو کھنگالنے بیٹھ جائیں۔ یہ ہماری اپنی تاریخ میں ناپید کہانی ہے۔ اس نوعیت کی نہ جانے کتنی کہانیاں تاریخ کے اوراق سے معدوم ہو چکی ہیں۔ غائب ہو چکی ہیں، گم ہو چکی ہیں۔۔ آج میں…