Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

What-are-WhatsApps-Big-Changes-Pin-Message
سائنس و ٹیکنالوجیاہم ترینتازہ ترینخبریں

واٹس ایپ کی بڑی تبدیلیاں، ’پِن میسج فیچر‘ اور ’ون ٹائم ویو وائس میسج‘ کیا ہیں اور یہ کیسے کام کرتے ہیں

By Akhtar Rasool
دسمبر 16, 2023 2 Min Read
0

معروف انسٹینٹ میسیجنگ ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ نے چیٹ میں اپنی نوعیت کی دو بڑی تبدیلیاں کی ہیں، جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ واٹس ایپ صارفین کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہونگی

واٹس ایپ فیچر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ نے ’پِن (pinned) میسج فیچر‘ متعارف کر دیا ہے

پِن میسج فیچر کا مطلب ہے کہ آپ واٹس ایپ گروپ یا اپنے کسی دوست کے چیٹ باکس کے اندر اہم پیغام کو پِن کر کے اسے چیٹ کے سب سے اوپری حصے پر لا سکتے ہیں، یعنی مخصوص پیغام کو پِن کرنے کے بعد آپ اپنی گفتگو جاری رکھ سکتے ہیں، لیکن وہ مخصوص پیغام چیٹ کے دوران سب سے پہلے موجود رہے گا

یہ فیچر اسی طرح ہے، جیسے ہم واٹس ایپ پر مخصوص لوگوں کے چیٹ باکس کو پِن کرتے ہیں

اس فیچر کے ذریعے صارفین بالخصوص گروپ چیٹ کے لیے اہم پیغامات تلاش کرنا آسان ہو جائے گا

یہ فیچر گروپ چیٹس کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ گروپ چیٹ میں ڈھیروں میسجز آنے کی وجہ سے اہم اعلان یا پیغامات پر نظر رکھنا مشکل ہوتا ہے

پن کیے ہوئے پیغامات کے ذریعے گروپ چیٹ کے ہر ممبر کو اس پیغام تک آسانی سے رسائی ہوگی۔

ویب سائٹ کے مطابق یہ فیچر پاکستانی سمیت مختلف ممالک میں متعارف کیا جا چکا ہے اور اب صارفین اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں

واٹس ایپ کی جانب سے ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ یہ فیچر کس طرح کام کرے گا

اسکرین شاٹ کے مطابق میسج کو ایک بار کلک کرنے پر تین آپشن دکھائی دیں گے، ان میں سے پِن کے آپشن پر کلک کرکے مخصوص میسج کو چیٹ میں پِن کرسکتے ہیں

البتہ آپ صرف مخصوص وقت کے لیے میسج کو پِن کر سکتے ہیں، پن کے آپشن کو کلک کرنے کے بعد مزید تین آپشن دکھائی دیں گے، ان میں سے آپ چوبیس گھنٹے،
سات دن یا تیس دنوں کے لیے میسج کو پِن کر سکتے ہیں

علاوہ ازیں واٹس ایپ نے ’پن فیچر‘ کے ساتھ ہی ’ون ٹائم ویو وائس میسج‘ کا فیچر بھی متعارف کرایا ہے

جب آپ کسی دوست کو وائس میسج بھیجتے ہیں تو عمومی طور پر وہ وائس نوٹ چیٹ میں ہی موجود رہتا ہے، جسے آپ یا آپ کا دوست کسی بھی وقت دوبارہ سُن سکتے ہیں یا کسی اور کو بھی فارورڈ کر دیتے ہیں

لیکن اب اس فیچر کو مزید جدت دہ گئی ہے، یعنی آپ وائس میسج ’ویو ونس‘ کے ساتھ بھیج سکتے ہیں

اس نئے فیچر میں بھیجی جانے والی وائس نوٹ کو ایک بار ہی سنا جا سکتا ہے اور اس کے بعد وائس نوٹ غائب ہو جاتی ہیں

ویب سائٹ کے مطابق چیٹ پر ویو ونس بھیجے جانے والے وائس نوٹ کو کوئی بھی فارورڈ، سیو یا ڈاون لوڈ نہیں کر سکتا۔

Tags:

change whatsapp message after senthow to change whatsapp text messagehow to disable disappearing messages in whatsapphow to edit already sent whatsapp messagehow to enable disappearing messages in whatsapphow to read deleted messages on whatsapphow to read whatsapp messages without blueticks!imessagesignal app tips and trickswhatsapp disappearing messageswhatsapp edit messageswhatsapp tips and tricks 2022whatsapp voice message auto delete
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
human-wildlife-forest-ecosystem
Previous

مسئلہ تو انسانوں کے ساتھ ہے!

-Japanese-man-blew-up-the-house-in-an-attempt-to-kill-cockroaches
Next

کاکروچ مارنے کی کوشش میں جاپانی شخص نے گھر دھماکے سے اڑا لیا!

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme