بلی تھیلے سے باہر آ ہی گئی
ویسے تو بلی سات اکتوبر کے فوراً بعد ہی تھیلے سے باہر آ گئی تھی، مگر اب اس نے اپنے نوکیلے دانت اور پنجے بھی پوری طرح گاڑ دیے ہیں۔ پہلا نقبہ انیس سو اڑتالیس سے انیس سو پچاس تک جاری رہا، جب ساڑھے سات لاکھ فلسطینیوں کو گھروں سے نکال کے ہمسایہ ممالک میں…
ووٹ کو نہ سہی، خود کو ہی عزت دے دو
ماڈل بھی وہی ستر برس پرانا ہے اور خواہش بھی جوں کی توں، یعنی انتخابات اچھے ہیں اگر نتائج کنٹرول میں رہیں۔۔ مگر سوار لاکھ اچھا ہو، کبھی کبھی گھوڑا بدک بھی جاتا ہے۔ جیسے 1970 میں صدرِ مملکت کو حساس اداروں نے رپورٹ پیش کی کہ ’ایک آدمی، ایک ووٹ‘ کے اصول پر…
عسکری دارالامان میں بیوہ جمہوریت کی شادی
’رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے۔۔ جتھے وی دیکھو پی ٹی آئی اے‘ مذکورہ بالا تاریخی الفاط رکشہ ڈرائیور نواز میتلا کے ہیں۔ جو پچھلے سات برس سے میرے اپارٹمنٹ کمپلیکس کے باہر رکشہ کھڑا کرتا ہے۔ اسے موبائیل کمپنیوں کے تمام رعائیتی پیکیجز ازبر ہیں اور اس کی…
بلا بلا ڈالا ڈالا حال ہمارا جانے ہے
اگر پولٹیکل ہرڈل ریس (رکاوٹوں والی دوڑ) کی عالمی چیمپیئن شپ ہر چار برس بعد منعقد ہو تو اس میں پاکستان کا وہی مقام ہوگا، جو فٹ بال میں ارجنٹینا، کرکٹ میں آسٹریلیا، ہاکی میں جرمنی اور رگبی میں جنوبی افریقہ کا ہے۔ اس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کو سب سے پہلے…
وسعت اللہ خان کا تفصیلی انٹرویو۔ (قسط 3)
س: کالج میں کیسے اساتذہ ملے؟ ماحول کیسا تھا؟ ج: کالج میں بھی بہت اچھے اساتذہ ملے۔ حوصلہ افزائی کرنے والے۔ تقریری مقابلے کے لیے اور دیگر مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے طلبہ کو groom کرتے تھے۔ ہفتہِ طلبہ، بزمِ ادب، بین الاضلاعی مقابلے وغیرہ عام ہوتے تھے…