سری پائے یا ایپل پائے؟
دفتر جاتے ہوئے روز ایک کچرے کا پلاٹ راستے میں آتا ہے۔ ایک دن وہ پلاٹ صاف نظر آیا اور ساتھ والی دیوار پر لکھی ایک تحریر نظر سے گزری، لکھا تھا کہ: ’کچرا ڈان منا ہے۔‘ میں نے سوچا شکر ہے، ملتان میں بھی انڈر ورلڈ کا اثرورسوخ بڑھا ہے اور اب کچرا پھیلنے…