تپتی دھوپ (ترک ادب سے منتخب افسانہ)
بچہ: ”اماں۔۔ اماں! کل صبح سے پہلے مجھے جگا دینا۔“ ”تم پھر نہیں جاگو گے۔“ ”نا جاگوں تو میرے جسم میں سوئی چبھونا، میرے بال کھینچنا، میری پٹائی کرنا۔“ پیلے چہرے والی پتلی دبلی عورت کی سیاہ آنکھوں میں خوشی سے بھرپور چمک دوڑ گئی۔ ”اور اگر تم پھر بھی نہیں جاگے…
ہمارے احوال، ہمارے اعمال کی وجہ سے ہیں! (افسانہ)
صبح کے آٹھ بج رہے تھے، گیس پریشر میں کمی کے باعث سکینہ کو ناشتہ بنانے میں شدید دقت کا سامنا تھا۔ ناشتہ بروقت تیار نہ ہونے پر اس کا شوہر گل شیر اس پر خوب برس رہا تھا کیونکہ اس کو وقت پر فیکٹری پہنچنا تھا۔ ایک تو لوڈشیڈنگ اور مچھروں کی بہتات کے…
ایک بُدھو (روسی ادب سے منتخب افسانہ)
کچھ دن قبل میں نے اپنے بچوں کی گورنس، جولیا ویسلوینا کو اپنی اسٹڈی میں بلایا۔ ”بیٹھ جاؤ جولیا ویسلوینا!“ میں نے کہا، ”آؤ ہم آپس میں حساب کتاب کر لیں۔۔ اگرچہ تمہیں پیسوں کی سخت ضرورت ہے لیکن تم تکلفاً کوئی تقاضہ نہیں کرو گی۔۔ ہمارے درمیان تیس روبلز ماہانہ…