غزہ پر اسرائیلی جارحیت، ہمیں کس سینسر شپ کا سامنا ہے؟
اسرائیل کی غزہ کے خلاف جنگ کو تین ہفتے ہو چکے ہیں۔ جمعرات (26 اکتوبر) کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والی عوامی ورکرز پارٹی نے فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا۔ میں وہاں پہنچا تو دیکھا کہ…
فلسطین، ایک ایسا دیس، جس کے لوگوں کی بس اتنی خواہش ہے کہ بمباری میں مارے جانے کے بعد پہچانے جائیں۔۔
فلسطین۔۔ عالمی ضمیر کی قبر کا کتبہ بن چکا ہے۔۔ جس پر اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر دنیا کی خاموشی کا نوحہ کندہ ہے۔ دہائیوں سے جاری اسرائیلی مظالم پر اگر یہ مظلوم فلسطینی مزاحمت بھی کریں تو ’مہذب دنیا‘ ایک آواز ہو کر ’اسرائیل کے حقِ دفاع‘ کی…
خون آشام غزہ: شہید ہوتے معصوم بچے اور شہیدوں کی ماؤں کا مذاق اڑاتی اسرائیلی عورتیں۔۔
غزہ میں گذشتہ سترہ دن سے اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی تباہ کن بمباری کے نتیجے میں بڑی تعداد میں فلسطینی بچے شہید ہو رہے ہیں۔ شہداء میں ایک سات سالہ بچہ بھی ہے، جس کی دردناک موت کی تفصیلات پر ہر آنکھ اشک بار ہے سات سالہ بچے یوسف کی ماں اپنے…
جھوٹ کے پاؤں بالکل ہوتے ہیں!
اگر کوئی ایک ملک غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو اپنا اندرونی ایجنڈہ بڑھانے کے لیے چابک دستی سے استعمال کر رہا ہے تو وہ ہے بھارت۔ سات اکتوبر کو جب حماس کے چھاپا ماروں نے جنوبی اسرائیل میں گھس کے کارروائی کی تو ابھی ریت سے اٹھنے والی گرد بھی نہ بیٹھی تھی…
اسرائیل کے قیام میں ہندوستانیوں کا کتنا ہاتھ ہے؟
دہلی کے وسط میں ایک تین مورتی چوک ہے۔ جنوری 2018 میں اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے انڈیا کا دورہ کیا، جس کے دوران انڈین وزیراعظم نریندر مودی انہیں تین مورتی چوک لے گئے۔ وہاں ایک یادگاری تختی کی نقاب کشائی کی گئی اور اس چوک کا نام بدل کر ’تین مورتی حیفہ‘…
اسرائیلی سفاکیت اور مغربی میڈیا کا دوہرا رویہ
غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیل کے وحشیانہ مظالم پر مغربی مین اسٹریم میڈیا کی یکطرفہ رپورٹنگ نے اس کی معروضیت کے دعووں کو بےنقاب کیا ہے۔ حماس-اسرائیل تنازع میں سچائی کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ ایک جانب جہاں مغربی میڈیا…
اسرائیل غزہ تنازع ’ورلڈ ری الائنمنٹ‘ کو تیز کر سکے گا؟
اسرائیل اور اس کی سرپرست عالمی طاقتوں نے سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں کو عملاً ایک جنگ کی شکل دے دی ہے۔ اسرائیل کا اس بارے میں بوکھلاہٹ کا شکار ہو کر اپنے جنگی ہیجان میں اضافہ کرنا حیران کن نہیں، لیکن جس طرح امریکہ نے اپنے دو بحری بیڑوں کو…
وہ دس فلمیں، جو فلسطین-اسرائیل تنازع کی تاریخ کے بارے میں جاننے میں مدد کر سکتی ہیں
ذیل میں ہم 1948 کی عرب-اسرائیل جنگ سے لے کر فلسطین پر اسرائیلی قبضے تک، اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازع کی تاریخ پر بننے والی ایسی دس فلموں / دستاویزی فلموں کا ذکر کر رہے ہیں، جو اسرائیل-حماس تنازع کی حالیہ صورتحال کو سمجھنے میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں…