پہلی رات (افسانہ)
اوائل جنوری کی سرمئی شام جب سیاہ ردا اوڑھ چکی، تب وہ یہاں پہنچا۔ چند گھنٹوں کے اِس سفر میں صدیوں کی بازگشت سنائی دی تھی لیکن اُسے شاید اپنی بھی خبر نہ تھی ۔ پہنچنے کے کچھ دیر بعد قیدِ تنہائی با مشقت کاٹنے کے لیے دو نوالے حلق سے اتار کر بستر ملتے…
ردا (سندھی افسانہ)
میں نے اسے پہچانا ہی نہیں۔ اس میں میرا قصور نہ تھا۔ وہ واقعی کافی بدل چکا تھا۔ ملا بھی برسوں بعد تھا۔ اس کے گالوں میں کھڈے پڑ گئے تھے۔ بال اجڑے سے تھے، جن میں شاید کئی دنوں سے اس نے تیل نہیں ڈالا تھا۔ اس کا رنگ، دھوپ میں پڑے کسی پتے…
خالی جھولی
گھنٹے کی آواز کی گونج اور کلاس روم سے جلدی جلدی نکلتی ہوئی لڑکیوں کی ملی جُلی آوازوں کے شور میں جب وہ باہر نکلی تو ایک بج رہا تھا اور اُس کے ذہن میں اپنے ننھے بچے ببلو کی تصویر ابھر رہی تھی۔ آج اس نے کچھ زیادہ ہی اچھا پڑھایا تھا۔۔ اس بات…
چیونٹا
آج پھر اس نے غیر معمولی جسامت کے ایک چیونٹے کو اپنی طرف بڑھتے دیکھا تو تھوڑا سا خائف ہو کر پیر کو پیچھے کھینچ لیا۔ اسے تب مزید حیرت ہوئی، جب پیر کھینچتے ہی چیونٹا سرعت کے ساتھ اسی کی جانب بڑھنے لگا۔ اس کی رفتار پر وہ دنگ رہ گیا۔ جیسے چیونٹا نہ…
محبت اور طاعون
رات کے آخری پہر کھڑکھڑاہٹ بڑھنے لگی، یوں لگا جیسے کوئی بہت بڑی قوت سب کچھ تخت و تاراج کرنے کے درپے ہے۔ شہربانو بستر پر مزید دُبک گئی۔ وہ بہت دیر سے ایسی آوازیں سن رہی تھی، جو اس سے قبل اس نے نہیں سنی تھیں۔ سماعت کو یکسو کرنے کے بعد اسے اندازہ…
سیاہ بختی (افسانہ)
بستی نے کالی قبا اوڑھ رکھی تھی۔۔ گھروں کی خستہ حال چھتوں پر سیاہ برف کی سی چادر تنی تھی۔۔ دھوئیں کے مرغولوں نے فضا کو مکدر بنا رکھا تھا۔ گدلے پانی اور کوئلے کے ملاپ سے بنے گارے نے زمین کو سیاہی میں ڈبو رکھا تھا۔۔ پینتیس ہزار کی اس آبادی میں زندگی، کوئلے…
امّاں (افسانہ)
یہ کھیل اس گھر میں اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ہوچکا تھا۔ بالکل ایسے ہی جیسے کسی تھیٹر میں ایک ہی ڈرامے کے کئی شوز ہوتے ہیں۔ وہی کردار، وہی پلاٹ، وہی مکالمے، وہی واقعات، وہی سب کچھ۔۔ اب تو اس گھرکے مکینوں کو ایسا لگنے لگا تھا جیسے وڈیو کیسیٹ رِوائنڈ کرکے…
اتنی مداراتوں کے بعد
بچپن سے سنتے آئے ہیں سفر وسیلہ ظفر لیکن کچھ سفر ایسے بھی ہوتے ہیں، جن میں دل گھائل ہوتا ہے اور تل تل ڈوبتا ہے. منزل جیسے جیسے قریب آتی جاتی روح بدن کا ساتھ چھوڑتی محسوس ہوتی ہے. میں یعنی شہباز علی پاکستان کی قومی پرواز سے دبئی پہنچا ہوں اور چار گھنٹوں…