آوازیں دفنانے کی بجائے انہیں ساتھ کیوں نہیں بٹھا سکتے ہم؟
آواز کیسی عجیب چیز ہے۔ جتنے مرضی لفظ لے آئیں آپ کسی کی آواز بتا نہیں سکتے۔ خوشبو کاپی ہو سکتی ہے، کاغذ پہ اس کا فارمولہ، اس کے نوٹس، سب کچھ لکھ کر اسے بالکل پہلے جیسا بنایا جا سکتا ہے لیکن آواز؟ آپ کے پردادا کی آواز کیسی تھی، آپ نہیں جانتے ہوں…