جولائی میں بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کی چیخیں نکلوا دیں۔۔ مزید کتنا اضافہ ہوگا؟
ماہانہ تین ہزار سے ساڑھے تین ہزار روپے بجلی کا بل ادا کرنے والے صدر ٹاون کراچی کے رہائشی سعید سربازی کو جولائی کے مہینے کا بل آٹھ ہزار روپے موصول ہوا۔ سعید سربازی وائٹ کالر جاب کرتے ہیں اور ان کے گھر میں بجلی کا استعمال بھی زیادہ نہیں ان کے گھر میں صرف…