گُم ہونے کی جگہ ( ہندی ادب سے منتخب افسانہ)
اگر کسی شہر میں گُم ہوجانے لائق جگہیں نہیں ہیں تو وہ ایک ادھورا شہر ہے۔۔ بلکہ وہ کوئی وسیع ریگستان ہے، جہاں ریت ہی ریت اڑتی ہے، آنکھوں میں بھرجاتی ہے، پھر نیند میں اور خوابوں میں گھس جاتی ہے۔۔ جہاں دھوپ ہی دھوپ ہے، چھاؤں نہیں ہے۔ سراب ہے، پانی نہیں…
ماں پڑھتی ہے (ہندی ادب سے منتخب افسانہ)
کئی مہنوں بعد گاؤں آیا ہوں۔ماں یہاں اکیلی رہتی ہے۔ آج گھر کا دروازہ کھلا ہے، ورنہ تو ماں صبح سویرے دروازہ بند کر کے باہر کا کام نمٹانے چلی جاتی ہیں۔ صبح کا سارا وقت حویلی میں گزرتا ہے۔جانوروں کو چارا ڈالتے، گائے کا دودھ دھوہتے، گوبر پھینکتے۔ اِس سمے بھی…
اداکار کی موت (منتخب افسانہ)
شیانوف ایک لحیم شحیم اداکار تھا۔ اداکاری کے فن میں نہ سہی اپنی جناتی ضخامت کی وجہ سے تھیٹر میں خاصا کامیاب بھی تھا اور سادہ لوح طبیعت کے باعث مقبول بھی۔ دوسرے اداکار اس سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے۔ کوئی اس کو گینڈا کہتا۔ کوئی سرکاری سانڈ۔۔ لیکن سب اسے پیار…
قربانی (منتخب افسانہ)
خواہشات بغیر دستک دیے آدمی کے دل میں گھر کر جاتی ہیں اور جب تک وہ غور کرتا ہے تو یہ خواہشات اندر تک سرائیت کر چکی ہوتی ہے۔ اس آدمی کے اندر بھی خواہشوں کا جال پھیل رہا تھا لیکن اس کی تنخواہ محض 35 ہزار روپے تھی۔ وہ جب اپنی یا اپنے اردگرد…
رملہ کا ایک ورق (فلسطینی ادب سے انتخاب)
انہوں نے ہمیں رملہ اور قدس کو جوڑنے والی شاہراہ کے دونوں طرف، دو قطاروں میں کھڑا کر دیا۔ پھر ہم سے کہا کہ اپنے ہاتھ فضا میں اچھی طرح بلند کریں۔ جب ایک یہو-دی فوجی نے میری ماں کو دیکھا، جو مجھے اپنے سامنے کھڑا کرنے کی پوری کوشش کر رہی تھی تاکہ میں…
دلی کی سیر
’’اچھی بہن ہمیں بھی تو آنے دو‘‘ یہ آواز دالان میں سے آئی اور ساتھ ہی ایک لڑکی کرتے کے دامن سے ہاتھ پونچھتی ہوئی کمرے میں داخل ہوئی۔ ملکہ بیگم ہی پہلی تھیں جو اپنی سب ملنے والیوں میں پہلے پہل ریل میں بیٹھی تھیں۔۔ اور وہ بھی فرید آباد سے چل کر دہلی…
گورمکھ سنگھ کی وصیت
پہلے چھرا بھونکنے کی اکا دکا واردات ہوتی تھیں، اب دونوں فریقوں میں باقاعدہ لڑائی کی خبریں آنے لگیں، جن میں چاقو چھریوں کے علاوہ کرپانیں، تلواریں اور بندوقیں عام استعمال کی جاتی تھیں۔ کبھی کبھی دیسی ساخت کے بم پھٹنے کی اطلاع بھی ملتی تھی۔ امرتسر میں قریب…
خواہش گزیدہ (عراقی ادب سے منتخب افسانہ)
وہ بہ دقت، قدم با قدم سیڑھیاں اترتا ہوا نائٹ کلب سے باہر نکل آیا اور اپنے ارد گرد دیکھنے لگا۔ لمبی لمبی، تراشیدہ داڑھیوں والے، پاس سے گزرتے ہوئے، حقارت بھری نظروں سے دیکھتے۔ نائٹ کلب مین بلند آہنگ موسیقی اسے کسی غمزدہ حسینہ کی آہ و زاری لگ رہی تھی، جبکہ…