امریکی سفارت کاروں اور ہزاروں افغان باشندوں کو حفاظت سے نکالنے کے لئے امریکی فوج کی میرین فورس کی پہلی بٹالین جمعے کے روز کابل پہنچ گئی ہے.
امریکا کے محکمہ دفاع کے ادارے پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے بتایا کہ بٹالین کے ارکان اب کابل میں ہیں, انہوں نے بتایا کہ یہ قدم افغانستان میں طالبان کی تیزی سے صوبائی دارالحکومتوں پر کارروائیوں اور قبضےجب کہ کابل کے لیے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے.
انہوں نے بتایا کہ ہفتے اختتام کے پر امریکہ اپنے مزید فوجی کابل میں بھیج رہا ہے تاکہ مزید امریکیوں اور ان کے افغان ساتھیوں کو جلد وہاں سے نکالنے میں مدد فراہم کی جا سکے.