ناسا نے مشتری کی چاند کی پراسرار آوازوں کی ریکارڈنگ پیش کردی

ویب ڈیسک

پیساڈینا، کیلیفورنیا – نظامِ شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری پر ناسا کے 2011ع میں بھیجے گئے ”جونو“ خلائی جہاز نے اب مشتری اور نظامِ شمسی کے سب سے بڑے چاند جینی میڈ کی آواز رکارڈ کی ہے

بلاشبہ یہ آوازیں عجیب و غریب ہیں، جس کی رکارڈنگ اب سنی جا  سکتی ہے.

مشتری ہ ویا اس کے عجیب و غریب چاند ہوں، انہیں ہمارے نظامِ شمسی کے حیرت انگیز اجسام میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ناسا نے 5 اگست 2011ع کو جونو خلائی مشین زمین سے روانہ کیا اور وہ مشتری کی قطبی مدار میں جولائی 2016ع تک پہنچ گیا تھا

اگرچہ اسے بطورِ خاص مشتری کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا لیکن اس سال 7 جون کو یہ جینی میڈ کے بہت قریب پہنچا اور چاند کی مقناطیسی، برقی اور مقنا فضائی (میگنیٹواسفیئر) خصوصیات نوٹ کیں، تاہم ایک مقام پر اس کا حساس مائیک کھولا گیا اور اس نے جینی میڈ کی بہت عجیب و غریب آوازیں رکارڈ کی ہیں

سائنسداں اسکاٹ بولٹن، جو اس پروگرام کے مرکزی سائنسداں بھی ہیں، کہتے ہیں کہ یہ ریکارڈنگ سن کر آپ خود کو جونو کے ساتھ سفر کرتا محسوس کریں گے۔ آواز میں اچانک بلند اور کم فری کوئنسی کی آوازیں خارج ہوتی ہے۔ یہ تبدیلی مقناطیسی اتار چڑھاؤ کی وجہ سے تبدیل ہوتی رہی ہے جو صاف سنی جاسکتی ہے

تاہم سائنسدانوں نے کہا ہے ہم نے یہ ڈیٹا محض تفریح کے لیے جاری کیا ہے، کیونکہ اس سے ہم جان سکتے ہیں کہ دیگر سیاروں کے چاند اور خود نظامِ شمسی کے سب سے بڑے چاند کی اندرونی آواز کیسی سنائی دیتی ہیں.

Related Articles

One Comment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close