سندھ حکومت کی تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر وفاق سے نظر ثانی کی اپیل

ویب ڈیسک

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے
کہ صورتحال غیریقینی ہے، بچے ایس او پیز پر عمل نہیں کر پائیں گے

ٹوئٹر پر جاری کئے گئے اپنے ایک پیغام میں مرتضیٰ وہاب نے لکھا ہے کہ میں ایک پیرنٹ کی حیثیت سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اسکول اور پرائمری سیکشن کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں

واضح رہے کہ گذشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے 15 ستمبر سے نویں اور دسویں جماعت کی کلاسز کا آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا کے باعث مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں، کورونا کم ہوا ہے مگر مکمل طور پر ختم نہیں ہوا

سعید غنی نے کہا کہ بچوں کو اسکول بھیجنے کے لئے حالات انتہائی غیرمعمولی ہیں، بچوں کو اسکول بھیجنے سے پہلے ایس او پیز کا خیال رکھنا ہو گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close