ترین گروپ سے گیارہ اراکین جلد علیحدہ ہوجائیں گے، نذیر چوہان کا دعویٰ

نیوز ڈیسک

لاہور : پنجاب سے پی ٹی آئی کے ایم پی اے نذیر چوہان نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے باغی ترین گروپ کے گیارہ اراکین جلد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کریں گے

پی ٹی آئی کے باغی ‘ترین ہم خیال گروپ’ سے علیحدگی اختیار کرنے والے پنجاب کے ایم پی اے نذیر چوہان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، اور میں نے وزیراعظم سے اپنی غلطی پر معافی مانگ لی ہے، میں نے وزیراعظم سے کہا کہ اپنے عمل پر شرمندہ ہوں آپ میرے قائد ہیں معاف کردیں،  پہلے مجھے ڈانٹ پڑی پھر سرزنش کے بعد معافی مل گئی، اور پھر وزیراعظم نے مجھے بلدیاتی الیکشن میں متحرک ہونے کا حکم دیا ہے

نذیر چوہان نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم کو بتایا ہے کہ بہت سے لوگ ترین گروپ چھوڑنا چاہتے ہیں، ترین گروپ کے گیارہ اراکین جلد علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کریں گے، اور میں جلد ان ارکان کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کراؤں گا

واضح رہے کہ نذیر چوہان نے رواں ماہ کے پہلے ہفتے ہی ترین گروپ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا، اور کہا تھا کہ میں جہانگیر ترین کے ساتھ ہر پیشی پر گیا لیکن مشکل میں مجھے جہانگیر ترین نے فون کال تک نہیں کی، انہوں نے مجھے استعمال کیا ، لہٰذا ترین گروپ سے میرا کوئی تعلق نہیں، میں نے جہانگیر ترین کو اپنا لیڈر مانا لیکن وہ اس قابل نہیں ہے، میرا جہانگیر خان ترین گروپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں، میرا ایک ہی لیڈر ہے اس کا نام عمران خان ہے اور رہے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close