حالات بدل گئے، نواز شریف جلد آئیں گے، مریم نواز

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ حالات بہت بدل گئے ہیں، بہت جلد آپ ہر چیز بدلتی ہوئی دیکھیں گے، اگر مگر کا سوال نہیں، میاں نواز شریف جلد آئیں گے

نون لیگی رہنما مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ذاتی خیال ہے کہ شہباز شریف نے قومی حکومت کی بات نہیں کی، قومی مفاہمت کی شاید بات کی تھی اور میرے ذاتی خیال میں اس وقت قومی مفاہمت کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت کو باہر رکھ کر باقی جماعتوں کو اکٹھے ہو کر ملک کا سوچنا چاہئے

مریم نواز نے کہا کہ حکومت نے عوام دشمنی کی مثال قائم کی ہے، مفاہمت دور کی بات ان سے بات بھی نہیں کرنی چاہیے، لائی جانے والی اور مسلط کی گئی حکومتوں سے جان چھوٹے، جو ہوا قوم کے سامنے ہے، کس نے کس کا وقت ضائع کیا سب سامنے ہے

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ریگولیٹری بل میڈیا کی زباں بندی کا ہی تسلسل ہے، نالائقی اور نااہلی کے انبار لگے ہیں، آپ ان کو نہیں چھپا سکتے، ملکی تاریخ میں اتنی نااہل اور نالائق حکومت نہیں دیکھی

مریم نواز نے کہا کہ میرا ایک ہی بیٹا ہے اس کے نکاح میں نہیں جاسکی. ناجائز اور مسلط حکومت کا احتساب، احتساب نہیں انتقام ہے، اس حکومت اور اس کے انتقام کے سامنے پیش ہونا عقلمندی نہیں

نون لیگ کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اپنے اوپر واجب قرض سے زیادہ ادا کر کے گئے ہیں، مسلم لیگ نون جب بہتر سمجھے گی میاں صاحب واپس آئیں گے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close