کراچی : صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 9 اور 10 ستمبر کو بارش کا امکان ہے
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں بارش برسانے والا ہوا کا کم دباؤ بن گیا ہے، ہوا کے کم دباؤ کا رخ مغرب کی جانب ہے
انہوں نے کہا کہ مون سون سسٹم کے اثرات سندھ اور ملک کے شمالی علاقوں میں نظر آسکتے ہیں، 9 سے 10 ستمبر کے دوران کراچی میں بارش کا امکان ہے
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے کہا کہ 10 ستمبر کے بعد ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیج بنگال میں بن سکتا ہے، ہوا کا یہ کم دباؤ بھی سندھ پر اثر انداز ہونے کا امکان ہے
غیر سرکاری موسمیاتی ادارے کراچی ویدر اپڈیٹس کے مطابق خلیج بنگال میں پانی کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ گرم ہونے کے سبب اگلے دس سے پندرہ دنوں کے دوران دو سے تین ہوا کے کم دباؤ تشکیل پاسکتے ہیں۔ امکان ہے کہ موجودہ ہوا کا کم دباؤ اگلے 12 سے 16 گھنٹوں کے دوران تشکیل پا جائے گا، سازگار کنڈیشن کے سبب یہ ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن تک شدت اختیار کرسکتا ہے یاد رہے یہ اس مونسون سیزن کا پہلا ڈپریشن ہوسکتا ہے
کے ڈبلیو اے کے ایڈمن محمد حسیب کا کہنا ہے کہ اس سسٹم کی منزل ابھی تک حتمی طور پر معلوم نہیں ہے کیونکہ جب تک ہوا کا شدید کم دباؤ سینٹرل انڈیا تک نہیں پہنچ جاتا کسی بھی قسم کی پیشگوئی کرنا جلد بازی ہوگی۔ افغانستان پر ایک ہائی پریشر اگلے تین دنوں کے دوران موجود ہوگا جس سے مونسون ہوائیں 9 ستمبر تک گجرات تک محدود ہوسکتی ہیں اگر یہ ہائی پریشر کمزور یا پیچھے ہوجاتا ہے تو سندھ میں بارشوں کے امکانات ہونگے.
یہ بھی پڑھیئے: