کراچی میں کل تک موسم گرم رہے گا: ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات

نیوز ڈیسک

کراچی : محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل (جمعرات) تک موسم گرم ہی رہے گا

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ بھارت اور پاکستان میں دو مون سون سسٹمز موجود ہیں.  ان دونوں سسٹمز کے تحت فی الحال کراچی میں بارش کا امکان نہیں

انہوں نے بتایا کہ ایک ڈپریشن وسطی بھارت میں موجود ہے، اس ڈپریشن کا رخ بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب کی جانب ہے

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ ہوا کا دوسرا کم دباؤ گجرات، راجستھان اور جنوب مشرقی سندھ کو اپنی لپیٹ میں لیئے ہوئے ہے

ان کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ کے زیرِ اثر تھر پارکر ڈسٹرکٹ میں بارشیں بھی ہو رہی ہیں

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ بھارتی گجرات میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں شدید گرم موسم ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں، شمال مشرق سے گرم ہوائیں چل رہی ہیں، تاہم (کل) 16 ستمبر کے بعد سسٹم کے بحیرۂ عرب میں جانے سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ جمعہ 17 ستمبر کو ایک اور ہوا کا کم دباؤ خلیجِ بنگال میں بننے والا ہے.

بدھ کے روز دن بھر شدید گرمی کے بعد شام کے وقت کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ہلکی بارش ہوئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close