Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

افغان طالبان رہنما ملا برادر دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل

By Akhtar Rasool
ستمبر 16, 2021 2 Min Read
2

نیویارک : بین الاقوامی جریدے ’ٹائمز ‘ نے 2021ع میں دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کی ہے، جس میں افغان طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر بھی شامل ہیں

امریکہ کے موقر بین الاقوامی جریدے ’ٹائمز‘ نے ہر سال کی طرح 2021ع میں بھی بااثر ترین شخصیات کی فہرست جاری ہے۔ جس میں سرفہرست ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی افریقی نژاد امریکی خاتون سربراہ نگوزی اوکونجو اویلا ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن دوسرے بااثر ترین شخص قرار پائے ہیں

بااثر افراد کی فہرست میں جہاں چین کے صدر ژی جن پنگ، امریکا کی نائب صدر کملا ہیرس، ڈونلڈ ٹرمپ، نریندرا مودی اور ایران کے صدر ابراہیم رئیسی شامل ہیں، وہیں اس فہرست میں افغان طالبان کے اہم ترین رہنما ملا عبدالغنی برادر بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں

افغان طالبان نے بھی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں ملا عبدالغنی برادر کو شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے، طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے سیکریٹری بلال کریمی نے کہا ہے کہ ملا برادر اخوند انتہائی نرم مزاج اور فیصلہ ساز شخصیت ہیں، انہوں نے دنیا کی ایک بڑی طاقت کے ساتھ تاریخی معاہدے کے لیے انتہائی جانفشانی سے اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے

واضح رہے کہ ملا عبدالغنی برادر طالبان کے اہم ترین رہنماؤں میں شمار کئے جاتے ہیں، ان ہی کی سربراہی میں قطر میں طالبان کے وفد نے امریکا سے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے مذاکرات کئے تھے۔ تاہم افغانستان میں طالبان حکومت کے قیام کے چند ہی روز میں ملا برادر کے دیگر رہنماؤں سے اختلافات کی خبریں انتہائی گرم ہیں، جن کی انہوں نے تردید بھی کی ہے. وہ اس وقت کابل کے بجائے قندھار میں موجود ہیں.

Tags:

Afghanistanmost influential peopleMulla Abdul Ghani BradarMulla BrotherTalibanTaliban Leader
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے سے متعلق آئینی ترمیم کے لئے باضابطہ بل تیار

Next

دو برابر حصوں میں تقسیم چٹان، سعودی عرب کا ارضیاتی عجوبہ

2 Comments

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme