کراچی میں شدید گرمی، تاریخ کی تیسری گرم ترین رات ریکارڈ

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے اور گزشتہ رات شہر کی تاریخ کی تیسری گرم ترین رات رہی

تفصیلات کے مطابق ملک کے مشرق میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث سندھ کے بیشتر علاقے خاص طور پر کراچی میں گزشتہ چند روز سے شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، سمندری ہواؤں کی بندش کے باعث موسم مزید گرم ہوگیا ہے۔ جمعرات کو دن ایک بجے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تھا تاہم سمندری ہوا کی بندش اور دیگر عوامل کے باعث گرمی کی شدت 43 ڈگری محسوس کی جارہی تھی

کراچی کے موسم کے حوالے سے مرتب ریکارڈ کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات ستمبر کے مہینے میں تاریخ کی تیسری گرم ترین رات تھی، گزشتہ رات کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا، اس سے قبل کراچی میں 11 ستمبر 1962 اور 5 ستمبر 2011 کو کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 6 جب کہ 20 ستمبر 1988 کو کم سے کم درجہ حرارت 30 اعشاریہ 8 ڈگری ریکارڈ کیا جاچکا ہے

محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ شہر میں گرمی کی شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہے گی تاہم کل سے سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے ، جن کے باعث گرمی میں کمی آ سکتی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close