کورنگی مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی، ملازم کا بڑا انکشاف

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی میں بچنے والے ملازم نے بڑا انکشاف کیا ہے. ملازم نے فیکٹری کے مالک پر الزام عائد کیا کہ مالک نے فیکٹری کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی

فیکٹری ملازم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ رمضان میں بھی فیکٹری مالک نے فیکٹری کو جلانے کا کہا تھا

ملازم نے الزام عائد کیا کہ فیکٹری مالک نےکہا تھا ٹھیک کام نہیں کیا تو فیکٹری جلا کر لندن چلا جاؤں گ

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے درجنوں مزدور موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گئے تھے

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کے بعد فیکٹری سے چند قدم دور تھانے کی نفری بھی تاخیر سے پہنچی، مختلف محکموں کی غفلت سے ریسکیو آپریشن میں تاخیر ہوئی ، فائر بریگیڈ کو دس بج کر آٹھ منٹ پر آگ کی اطلاع ملی جبکہ کورنگی فائر اسٹیشن سے ایک گاڑی دس بج کر دس منٹ پر روانہ کی گئی

تفتیشی ذرائع کے مطابق فیکٹری کے اندر چمڑے کی اشیاء تیار کی جاتی تھیں، مختلف کیمیکلز سے آگ زیادہ پھیلی اور زیادہ افراد کی اموات دم گھٹنے سے ہوئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close