کراچی یونیورسٹی سائنس فیکلٹی کے سرابراہ کی تقرری کالعدم قرار

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے کراچی یونیورسٹی میں سائنس فیکلٹی کے سربراہ کی تقرری کے خلاف پروفیسر جمیل کاظمی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جون2020 کا جاری کردہ نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا

درخواست میں وائس چانسلر  کراچی یونیورسٹی اور سیکرٹری برائے جامعات سندھ کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مدعا علیہان نے سنیارٹی کے اصول کے خلاف نوٹیفیکیشن جاری کیا جبکہ درخواست گزار میریٹوریس اور سینئر ترین پروفیسر ہیں بدنیتی کی بنیاد پر درخواست گزار کانام سربراہ کی اہلیت کے پینل میں شامل نہیں کیا گیا اساتذہ اپنی ملازمت سے مطمئن نہیں ہونگے تو تدریس اور ریسرچ کا کام متاثر ہوگا

عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد سائنس فیکلٹی کے سربراہ کی تقرری کا عمل میرٹ پر کرنے کی ہدایت کر دی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close