Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

فرانس نے امریکا، آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا

By Akhtar Rasool
ستمبر 18, 2021 2 Min Read
0

پیرس : فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا میں تعینات اپنے سفیروں کو مشاورت کے لیے واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے امریکا اور برطانیہ کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کی وجہ سے ان کا فرانسیسی ڈیزائن کردہ آبدوزوں کی خریداری کے لیے چالیس ارب ڈالر کا معاہدہ ختم ہوگیا

فرانسیسی وزیر خارجہ ژان یویس لی ڈریان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر ایمانوئل میکرون کی طرف سے سفیروں کو واپس بلانے کا فیصلہ موقع کی سنگینی کی وجہ سے لیا گیا ہے

امریکی محکمہ خارجہ اور وائٹ ہاؤس نے معاملے پر فوری طور پر تبصرہ کرتے سے گریز کیا ہے

اس سے قبل آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے  آگاہ نہ کرنے کے بارے میں
فرانسیسی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے جون میں فرانسیسی صدر کے ساتھ بات چیت میں یہ امکان ظاہر کیا تھا کہ آسٹریلیا، فرانسیسی کمپنی کے ساتھ 2016ع کا آبدوز معاہدہ ختم کر سکتا ہے

اسکاٹ موریسن نے آسٹریلیا اور فرانس کے تعلقات کو پہنچنے والے نقصان کو تسلیم کیا تاہم اصرار کیا کہ انہوں نے جون میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو بتایا تھا کہ آسٹریلیا اس معاہدے پر نظر ثانی کر رہا ہے

دوسری جانب امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ فرانس سے آبدوز تنازع پر بات چیت آئندہ ہفتے جنرل اسمبلی میں متوقع ہے۔

واشنگٹن سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ ہم فرانس کے مؤقف کو سمجھتے ہیں اور فرانس کے ساتھ تاریخی تعلقات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں

واضح رہے کہ یہ معاملہ تب شروع ہوا جب جمعرات کو آسٹریلیا نے کہا کہ وہ روایتی آبدوزوں کا بیڑا بنانے کے لیے فرانس کے نیول گروپ کے ساتھ چالیس ارب ڈالر کا معاہدہ ختم کردے گا اور اس کے بجائے سہ فریقی سیکیورٹی شراکت داری کے بعد امریکا اور برطانوی ٹیکنالوجی کے ساتھ جوہری قوت سے چلنے والی کم از کم آٹھ آبدوزیں بنائے گا

فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس فیصلے کو ان کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا تھا.

عالمی خبریں

  • جلال آباد: طالبان کی گاڑیوں پر حملے، کم از کم دو افراد ہلاک

  • سوری…غلطی سے سات معصوم بچوں سمیت دس بے گناہ لوگ مار دیے!

  • افغان طالبان رہنما ملا برادر دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل

Tags:

AustraliaEmbassy of FranceFranceUSA
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی یونیورسٹی سائنس فیکلٹی کے سرابراہ کی تقرری کالعدم قرار

Next

بھارت نے ہماری ٹیکنولوجی کا پاکستان کے خلاف غلط استعمال کیا، امریکی کمپنی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme