Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

ویکسینیشن نہ کروانے والا ٹرمپ کا پیروکار ہے، پابندیاں لگیں گی

By Akhtar Rasool
ستمبر 21, 2021 2 Min Read
1

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار قرار دے دیا

جب کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے متنبہ کیا ہے کہ یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے لیے روز مرہ سہولیات کی فراہمی معطل کردی جائے گی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے باضابطہ ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کی گئی ٹوئٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ، یکم اکتوبر سے ان کے لیے روزمرہ زندگی میں زیر استعمال بہت سی سہولیات بند کردی جائیں گی۔ اس لئے ویکسینیشن کا عمل جلد از جلد مکمل کروائیں

دوسری جانب کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق درخواست قابلِ سماعت ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا. اس موقعے پر درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار قرار دے دیا

دورانِ سماعت چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے خاتون وکیل سے سوال کیا کہ کیا آپ نے خود ویکسین لگوائی ہے؟

خاتون وکیل شاہینہ شہاب الدین نے جواب دیا کہ میں نے ویکسین نہیں لگوائی

چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے پوچھا کہ تو پھر آپ یہاں کورٹ کیسے آ سکتی ہیں؟ جبکہ بار اور بینچ کا فیصلہ ہے کہ بغیر ویکسینیشن یہاں کوئی نہیں آئے گا

عدالت کی جانب سے خاتون وکیل شاہینہ شہاب الدین کو ویکسینیشن کرانے کی ہدایت کی گئی

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسینیشن کے خلاف تھا، آپ ویکسین نہ لگوا کر وباء پھیلانے میں تعاون کر رہی ہیں

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ اب جو جو کورونا وائرس کی ویکسینیشن نہیں کروا رہا وہ تو پھر ڈونلڈ ٹرمپ کا پیرو کار ہوا

عدالتِ عالیہ نے وکیل کے دلائل کے بعد درخواست قابلِ سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا.

_______________

تعلیم و صحت بارے مزید خبریں:

  • انسانی جلد میں نئی قسم کے سیلز کی موجودگی کا انکشاف

  • سی ایس ایس امتحان کے بارے میں مکمل معلومات اور رہنمائی

  • کراچی یونیورسٹی سائنس فیکلٹی کے سرابراہ کی تقرری کالعدم قرار

  • تھر کے تاجر راج کمار انندانی نے  آٹھ کروڑ کی زمین کالج کو عطیہ کر دی

  • جیب میں سما جانے والا جدید الٹراساؤنڈ نظام

  • انسٹاگرام لڑکیوں کو نفسیاتی مریض بنارہا ہے، فیسبک کا اعتراف

  • مصنوعی گردہ، جو مستقبل میں ڈائیلیسس مشین کی جگہ لے سکے گا

  • پچاس اقسام کے کینسر شناخت کرنے والا بلڈ ٹیسٹ

Tags:

Corona VaccinationIslamabad High-countPakistan Corona
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نیوزی لینڈ ویمن ٹیم پر انگلینڈ میں بم حملے کی دھمکی

Next

سی ایس ایس میں سندھ سے 18 ہزار امیدوار، صرف 33 کامیاب

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme