Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اسپورٹساہم ترینتازہ ترینخبریں

نیوزی لینڈ ویمن ٹیم پر انگلینڈ میں بم حملے کی دھمکی

By Akhtar Rasool
ستمبر 21, 2021 2 Min Read
1

لیسٹر : انگلینڈ کے دورے پر آئی ہوئی نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں بم حملے کی دھمکی ملی ہے

کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کو انگلینڈ میں دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے، جس کے بعد نیوزی لینڈ ٹیم کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔ نیوزی لینڈ خواتین ٹیم سیریز کے لئے اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے اور دھمکی آمیز پیغام میں ہوٹل کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی گئی ہے

اگرچہ دھمکی آمیز پیغام کے بعد کیوی ویمن ٹیم کی پریکٹس منسوخ کر دی گئی تاہم نیوزی لینڈ اور انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیموں کا تیسرا ون ڈے میچ شیڈول کے مطابق ہونے کا امکان ہے، کیونکہ حکام نے دھمکی کو غیر مصدقہ قرار دے دیا تاہم کھلاڑی خوفزدہ ہیں اور وہ تحفظات کا شکار ہیں

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم نے سیکورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا ہے جس کے بعد انگلینڈ نے بھی دورہ پاکستان سے انکار کردیا ہے

انگلینڈ میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کو ملنے والی دھمکی پر نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی) کا اپنے ردِ عمل میں کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دھمکی غیر مصدقہ تھی

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ کے حوالے سے دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی تھی، دھمکی میں براہِ راست نیوزی لینڈ ویمن ٹیم کا تذکرہ نہیں تھا لیکن اس کی بھرپور تحقیقات کی گئی

این زیڈ سی کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ دھمکی غیر مصدقہ تھی، ٹیم لیسٹر پہنچ چکی ہے اور اس کی سیکیورٹی کو بڑھا دیا گیا ہے

نیوزی لینڈ کرکٹ نے بتایا کہ پریکٹس سیشن منسوخ ہونے کی خبر درست نہیں، آج ٹریول کرنا تھا، اس لیے پریکٹس شیڈول نہیں تھی.

__________________

کھیل کے بارے مزید خبریں:

  • سیکورٹی خدشات، انگلینڈ کا بھی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار

  • ٹی 20 ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا مطالبہ سامنے آگیا

  • سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز اچانک منسوخ

  • امریکی کرکٹر نے تاریخ رقم کردی، ایک اوور میں چھ چھکے

  • لیونل میسی نے پیلے کا ریکارڈ توڑ دیا ارجنٹائن کی بولیویا پر فتح

  • ٹی20 ورلڈکپ کے لئے ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، ساؤتھ افریقہ اور افغانستان کی ٹیموں کا اعلان

  • اٹلی نے فٹبال میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

Tags:

England Women CricketNew ZealandThreat Women TeamWomen Cricket
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سیکورٹی خدشات، انگلینڈ کا بھی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار

Next

ویکسینیشن نہ کروانے والا ٹرمپ کا پیروکار ہے، پابندیاں لگیں گی

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme