سندھ ہائی کورٹ کا کالجوں میں سولہ سالہ ڈگری پروگرام شروع کرنے کا حکم

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں قائم 340 کالجز میں سولہ سال کا ڈگری پروگرام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں  تعلیمی اصلاحات سے متعلق درخواست کی سماعت  ہوئی، سماعت میں عدالت نے تعلیمی ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنانے کا حکم دیا

عدالت کا کہنا تھا کہ کمیٹی کالجوں میں یونیورسٹیوں جیسی سہولیات فراہم کرنے سے متعلق رہنمائی کرے، ہر طالب کو اس کے ڈسٹرکٹ میں یونیورسٹی جیسی تعلیم فراہم کی جائے

دورانِ سماعت جسٹس صلاح الدین نے استفسار کیا کہ  اگر گریجویشن کی ڈگری کو سولہ سال تک لے جائیں تو کیا مشکلات ہونگی؟ یونیورسٹی اپنے پیسے کمانے کے لیے ڈپلوما دے دیتی ہے

عدالت نے سیکریٹری تعلیم سے سوال  کیا کہ آپ بچوں سے فراڈ ہونے کیوں دے رہے ہیں؟  چالیس سالوں سے یہ فراڈ چل رہا ہے، آپ یہ چوری، فراڈ کب ختم کریں گے؟ آپ یقینی بنائیں کسی کے ساتھ فراڈ نہ ہو۔

سندھ ہائی کورٹ کے مطابق صوبے میں 340 کالج ہیں، ان کو یونیورسٹی میں تبدیل کیا جاسکتا ہے

عدالت نے تین مہینوں کے دوران کالجوں میں سولہ سال کی ڈگری دینے کے معاملے کو فائنل کرنےکا حکم دیا اور سیکریٹری کالجز کو ہدایت کی کہ تین سال میں صوبے بھر کے کالجوں میں سولہ سالہ ڈگری پروگرام شروع کیا جائے.

تعلیم و صحت بارے مزید خبریں:

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close