نئی دہلی : بھارت سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے. بھارتی وزیراعظم نریندر مودی تین ہزار کلوگرام ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث نکلے
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی قریبی دوست کے زیر انتظام چلنے والی گجرات کی بندرگاہ مندرا پورٹ سے تین ہزار کلوگرام کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے، جس کی مالیت تین بلین ڈالر ہے، ہیروئن افغانستان کے شہر قندھار سے اسمگلنگ کے بعد بھارتی پورٹ پر دو کینٹینروں میں چھپائی گئی تھی
بھارتی میڈیا کے مطابق گوتم عدانی نریندر مودی کے انتہائی قریبی دوست ہیں اور بھارت میں ایک چوتھائی کارگو کی سپلائی بھی ان کی زیر نگرانی ہوتی ہے
اس کے علاوہ مہاراشٹرا، گوا، کیرالا، آندھرا پردیش، تامل ناڈو اور اوڑیسا کی پورٹ کا انتظام بھی گوتم عدانی سنبھالتے ہیں، جب کہ جس پورٹ سے ہیروئن برآمد ہوئی اس میں نریندر مودی کے 25 فیصد شئیرز ہیں
اس معاملے کے سامنے آتے ہی بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے. اپوزیشن جماعتوں نے مودی پر ملک میں ہیروئن پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ ملک کا مستقبل بیچ رہے ہیں، یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ حکومت کو اس بارے میں کچھ بھی معلوم نہ ہو
مخالف جماعت کانگریس نے سپریم کورٹ سے ہیروئن ملنے کے معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی سنجیدہ معاملہ جس پر نریندر مودی کو جواب دینا ہوگا
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے ہیروئن ملنے کے معاملے پر مکمل خاموشی طاری ہے
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی ادارے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس نے خفیہ اطلاع پر ریاست گجرات کی بندرگاہ پر چھاپہ مارا تھا اور کنٹینروں میں چھپائی گئی تین ہزار کلوگرام یعنی تقریباً تین ٹن کے قریب ہیروئن برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کر لیا تھا.
عالمی خبریں:
-
امریکا ہوائے کمپنی کے پیچھے پڑ گیا، آنر پر بھی پابندیوں کا امکان
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہیں، سعودی عرب
-
امریکا کو اپنے ماضی کے قتل اور جرائم پر بھی جوابدہ ہونا چاہیئے، طالبان
-
امریکا اور چین کی سرد جنگ پوری دنیا میں پھیل جائے گی، اقوام متحدہ کا انتباہ
-
بھارتی صحافی ارنب گوسوامی کا پاک فوج سے متعلق مضحکہ خیز دعویٰ
-
نیوزی لینڈ نے کرکٹ ٹیم کا دورہ کیوں منسوخ کیا، حقائق سامنے آنے لگے