Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

تھرپارکر اور بدین میں موسلادھار بارش،  نو افراد جاں بحق

By Akhtar Rasool
ستمبر 26, 2021 2 Min Read
0

بدین / مٹھی : تھرپارکر اور بدین میں موسلا دھار بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں بچوں سمیت کم از کم نو افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، کئی افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ درجنوں مویشی بھی ہلاک ہو گئے

تھرپارکر میں تیز بارش کے دوران مختلف مقامات پر آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں ایک بچے سمیت پانچ خواتین جاں بحق جبکہ ساٹھ سے زائد بکریاں اور تین اونٹ بھی ہلاک ہو گئے

آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں آٹھ سالہ بچے سمیت پانچ خواتین ہلاک اور دو خواتین زخمی ہوئی ہیں۔ مٹھی کے گاؤں سوبھارو شاہ میں کنویں سے پانی بھرنے والی خواتین پر آسمانی بجلی گر پڑی، جس کے نتیجے میں چالیس سالہ لالہ بھیل اور سولہ سالہ گُڈی بھیل ہلاک ہوگئیں

اسلام کوٹ کے گاؤں کونبھاریو میں کھیت میں موجود اٹھائیس سالہ مُراداں سموں اور آٹھ سالہ بچہ مزمل مومن سموں بھی آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق ہوئے جبکہ چھاچھرو کے گاؤں پاڈیرال میں سترہ سالہ لڑکی کملا بھیل بھی آسمانی بجلی گرنے سے ہلاک ہوگئی

ادھر آسمانی بجلی گرنے سے تین گاؤں جیئندو درس، کبڑی اور چھہو سوٹہر میں تریسٹھ بھیڑ بکریاں اور تین اونٹ بھی مر گئے۔ بارش وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں دن پھر چلتی رہی

بدین ضلع کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہا

آسمانی بجلی گرنے کرنٹ لگنے اور دیوار کے نیچے دب کر تین افراد جاں بحق اور سولہ افراد زخمی ہو گئے ، آسمانی بجلی گرنے کے باعث حبیب اﷲ ملاح جان بحق ہو گیا جبکہ نندو کے قریب موسیٰ خاصخیلی بس اسٹاپ پر بارش میں مسافر خانہ میں پناہ حاصل کرنے والے پندرہ مسافر زخمی ہو گئے

گولارچی کے قریبی دیہات میں کرنٹ لگنے اور گرنے والی دیوار کے نیچے دب کر دو بچیاں جاں بحق ہو گئیں، جبکہ اسی دیہات میں گرنے والی دیوار کے ملبے تلے دب کر محمد صدیق جتوئی کی چار سالہ بچی سدرہ جاں بحق ہو گئی.

Tags:

People KilledSindh Heavy Rain
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جام کمال کی مشکلات کم نہ ہو سکیں، ناراض اراکین کو منانے کی کوششیں ناکام

Next

لالیگا میں اپ سیٹ، دفاعی چیمپئن ایٹلیٹکو میڈرڈ کو الاویس کے ہاتھوں شکست

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme