پاکستانی ڈاکٹروں کا کارنامہ، مریض کو بیہوش کیے بغیر دماغی رسولی کا کامیاب آپریشن

نیوز ڈیسک

پشاور : خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ میں ڈاکٹروں نے مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ سے رسولی نکال دی

نیوروسرجن ڈاکٹر اکبر علی خان کی سربراہی میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے میں مریض کے دماغ سے رسولی کو آپریشن کے ذریعے نکال دیا. رحمان میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی سرجری ہے

تیس سالہ مریض کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے اور یہ رسولی اس کے دماغ کے اس حصے میں واقع تھی جو زبان، بازو اور ٹانگوں کی حرکت کو کنٹرول کرتا ہے

ڈاکٹر اکبر علی خان نے کہا کہ اس قسم کی سرجری کے ذریعے مریض کو دماغ کے فنکشنل ایریاز کو کسی قسم کے خطرات سے محفوظ بنانے میں مدد ملتی ہے اور ڈاکٹروں کو متعلقہ سرجری کرنے میں آسانی حاصل ہوتی ہے

واضح رہے کہ اس سے پہلے کراچی کے آغا خان اسپتال اور اسلام آباد کے شفاء انٹرنیشنل اسپتال میں بھی مریض کو بے ہوش کیے بغیر دماغ کی رسولی کا کامیاب آپریشن کیا جاچکا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close