Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

پنڈورا پیپرز کیا ہیں؟

By Akhtar Rasool
اکتوبر 4, 2021 3 Min Read
1

اگر آپ پاناما پیپرز کو نہیں بھولے تو آپ کے لیے پینڈرا پیپرز کو سمجھنا مشکل نہیں ہوگا. پنڈورا پیپرز تقریباً بارہ ملین دستاویزات کا ایک لیک ہے، جو چُھپی ہوئی دولت، ٹیکس سے بچنے اور بعض صورتوں میں دنیا کے کچھ امیر اور طاقتوروں کی جانب سے منی لانڈرنگ کو ظاہر کرتا ہے۔ سادہ الفاظ میں یہ دنیا کی اہم اور با اثر شخصیات کے مالی معاملات میں بدعنوانیوں کو افشا کرتا ہے

دنیا بھر کے ایک سو سترہ ممالک میں چھ سو سے زائد صحافی مختلف ذرائع سے حاصل کی گئی فائلوں کی جانچ کی، جن کی خبریں پینڈورا پیپرز کے عنوان سے شائع کی جا رہی ہیں

یہ ڈیٹا واشنگٹن ڈی سی میں بین الاقوامی کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے حاصل کیا ہے، جو اب تک کی سب سے بڑی عالمی تحقیقات میں ایک سو چالیس سے زائد میڈیا اداروں کے ساتھ مل کام کر رہی ہے

پاکستان میں جنگ/جیو گروپ سے وابستہ صحافی عمر چیمہ اور فخر درانی نے اس میں حصہ لیا ہے

▪️پیپرز میں کیا بے نقاب کیا گیا؟

پنڈورا پیپرز لیک میں 64 لاکھ دستاویزات، تقریبا 30 لاکھ تصویریں ، 10 لاکھ سے زیادہ ای میلز اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ سپریڈ شیٹ شامل ہیں

فائلوں سے پتہ چلتا ہے کہ دنیا کے کچھ طاقتور ترین لوگ جن میں 90 ممالک کے 330 سے ​​زیادہ سیاستدان بھی شامل ہیں، اپنی دولت چھپانے کے لیے خفیہ آف شور کمپنیوں کا استعمال کرتے ہیں

▪️’آف شور’ سے ہماری کیا مراد ہے؟

پنڈورا پیپرز کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ ، یہ کمپنیوں کے ایک ایسے پیچیدہ نیٹورک کو ظاہر کرتے ہیں، جو سرحدوں کے پار قائم ہیں، اکثر پیسے اور اثاثوں کی پوشیدہ ملکیت ہوتی ہے

مثال کے طور پر کسی کے پاس برطانیہ میں جائیداد ہو سکتی ہے، لیکن وہ دوسرے ملکوں میں قائم کمپنیوں کی زنجیر یا "آف شور” کے ذریعے اس کا مالک بن سکتا ہے

یہ غیر ملکی ممالک یا علاقے وہاں ہوتے ہیں، جہاں کمپنیاں قائم کرنا آسان ہے اور  ایسے قوانین ہیں جن کی وجہ سے کمپنیوں کے مالکان کی شناخت مشکل ہو جاتی ہے. وہاں کم یا کوئی کارپوریشن ٹیکس نہیں ہے۔

ان جگہوں کو اکثر ٹیکس ہیون یا خفیہ دائرہ اختیار کہا جاتا ہے۔  ایسے ٹیکس ٹھکانوں کی کوئی حتمی فہرست نہیں ہے لیکن سب سے زیادہ مشہور مقامات میں برٹش اوورسیز ٹیرٹریز جیسے جزائر کیمین اور برٹش ورجن آئی لینڈ کے علاوہ سوئٹزرلینڈ اور سنگاپور جیسے ممالک شامل ہیں

▪️کیا ہر آف شور کمپنی غیرقانونی ہے؟

اس ضمن میں ماہرین کی آراء میں کچھ اختلاف پایا جاتا ہے، اگر قانون کے مطابق آف شور کمپنی ڈکلیئر کی گئی ہو اور وہ کمپنی کسی غیرقانونی کام کے لئے استعمال نہ ہو تو آف شور کمپنی بنانا بذات خود کوئی غیرقانونی عمل نہیں ہے

کئی بار قانون میں کمزوریاں لوگوں کو بغیر کسی خلاف ورزی کے ٹیکس بچانے کے راستے فراہم کرتی ہیں اور وہ ایسے مقامات پر اپنا پیسہ رکھتے ہیں اور کمپنیاں بناتے ہیں جہاں ٹیکسوں پر چھوٹ ہے۔ غیر قانونی نہیں لیکن اس عمل کو غیر اخلاقی ضرور سمجھا جاتا ہے

برطانوی حکومت کے مطابق اس طرح ٹیکس بچانا قانون کے دائرے میں تو ہے لیکن قانون کی روح کے مطابق نہیں

ماہرین کہتے ہیں کہ کئی لوگوں کے پاس ایسی جگہوں پر اپنی دولت رکھنے کی جائز وجوہات بھی ہوتی ہیں جن میں غیر مستحکم سیاسی حالات اور مجرمانہ حملوں سے اپنے آپ کو بچانا

جبکہ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ خفیہ کمپنیوں میں پیسہ رکھنا اور اسے ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنا غیر قانونی دولت چھپانے کا بھی بہترین طریقہ ہے۔

حکومتوں سے ٹیکس میں چھوٹ اور دولت چھپانے کے راستے بند کرنے کا مطالبہ بھی کیا جاتا رہا ہے۔ پاناما پیپرز کے اسکینڈل کے بعد اس مطالبے نے زور پکڑا ہے.

Tags:

Panama LeaksPandoraPandora PapersWiki Leaks
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بلوچستان میں مبینہ پولیس فائرنگ سے دس سالہ بچہ ہلاک، لواحقین کا لاش سمیت احتجاج

Next

پنڈورا پیپرز: روسی صدر پیوٹن کے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا

One Comment

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme